• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان کی فکر

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
فکر رمضان

رمضان المبارک ہمارے رب کی طرف سے رحمتیں برکتیں لئے پھر سایہ فگن ہونے کو ہے ،اس ماہ مبارک میں خیر و بھلائی حاصل کرنے کے اس قدر مواقع سمیٹے ہوئے ہیں کہ اگر ہر لمحہ سوچ کی درستگی ، نیت میں اخلاص اور حسن عمل کی سعی و جہد کی جائے تو ہم اتنا کچھ سمیٹ سکتے ہیں جتنا سال بھر کوششوں پر مشقت عبادتوں اور صبر و ضبط کے ساتھ حسن معاملہ نہیں کر پاتے کہ اس ماہ میں فرائض کا ستر گنا اور نوافل کا فرائض کے برابر اجر ہے اور جس کی ایک رات ہزار مہینوں کی عبادات سے بہتر ہوتی ہے جسے اللہ نے آخری پانچ طاق راتوں میں پوشیدہ کردیا ہے تاکہ اس کے چاہنے والے اس رات کے شوق میں رکوع وسجود کریں ،تسبیح و تہلیل میں وقت گزاریں اور اللہ کے حضور گڑ گڑ اکے دعا کریں اور پھر وہ ان عبادات کو شرف قبولیت بخشے،اور آخری شب میں اپنے فرشتوں کے سامنے اپنے بندے کی مغفرت و بخشش کا اعلان کردے اور بندہ اپنی بخشش پانے کے بعد انعام بھی حاصل کرے ۔۔۔عید کی صورت میں ملنے والا انعام ۔۔۔۔اور عید کی صبح فرشتے گلیوں کے کنارے کھڑے ہوکر نماز عید کے لئے اٹھنے والے قدموں کو دیکھا کرتے ہیں۔ ۔۔

یہ مبارک ماہ آج جن سروں پہ سایہ کر رہا ہے کل اس کے زیر سایہ اور بھی لوگ تھے جو آج ہمارے درمیاں نہیں ہیں ۔۔لہذا ہمارے لئے یہ چند یوم بڑے قیمتی اور انمول ہیں کہ کہ وقت کی تیز دھار نامعلوم ہمیں اگلے سال کہاں لے جائیگی ۔

اس لئے اس کے ہر لمحہ سے فائدہ حاصل کریں اپنی دعاؤں میں رب کی رحمت حاصل کرنے کے لئے اپنے گناہوں ۔خطاؤں سے استغفار کیجئے ۔

وہ فیاض حقیقی ہمیں اپنی رحمت عطا فرمائے۔آمین
 
Last edited:
Top