• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان 2014 میں حرم مکی میں امامت کا شيڈیول

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
مسجد الحرام میں اس رمضان 2014 میں تراویح اور تھجد کی امامت کے متعلق شیڈیول جاری ہوگيا ہے ۔ اس سلسلے میں چھ ائمہ کو مقرر کیا گیا ہے جن کے نام کچھ يوں ہے ۔
الشيخ الدكتور عبدالرحمن السديس والشيخ الدكتور سعود الشريم والشيخ الدكتور عبدالله الجهني والشيخ الدكتور ماهر المعيقلي والشيخ الدكتور خالد الغامدي والشيخ الدكتور بندر بليلة.
رمضان کے ابتدائی 20 ایام میں پہلی رات کو ابتدائی دس تراویح سعود الشریم اور باقی تراویح اور وتر عبدالرحمن السدیس امامت کروائيں گے دوسری رات کو ابتدائي دس رکعات عبداللہ الجھني اور باقی تراویح اور وتر ماھر المعیقلی امامت کروائيں گے اور تیسری رات کو ابتدائی دس تراویح خالد الغامدی اور باقی تراویح اور وتر بندر بلیلہ امامت کروائيں گے
یہ معاملہ بیس رمضان تک یوں ہی چلے گا
آخری دس دنوں میں ابتدائي تراویح میں امامت عبداللہ الجھني اور باقی تراویح میں ماھر المعیقلی کروائیں گے اور تھجد کی امامت کے لئیے باری باری سعود الشریم ، عبدالرحمن السدیس، خالد الغامدی اور بندر بلیلہ کو مقرر کیا گيا ہے
بحوالہ سعودی اخبار الاقتصادیہ
http://www.aleqt.com/2014/06/04/article_854481.html
 
Top