• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روزے كى حالت ميں نفاس كا خون دوبارہ شروع ہو گيا

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
روزے كى حالت ميں نفاس كا خون دوبارہ شروع ہو گيا

سوال:
اگر نفاس والى عورت كو ايك ہفتہ ميں ہى خون بند ہو جائے اور وہ رمضان كے روزے ركھنے لگے چند ايك روزے ركھنے كے بعد خون پھر آنا شروع ہو جائے تو كيا وہ اس حالت ميں روزے ركھنا چھوڑ ديگى يا نہيں، اور آيا جو روزے اس نے ركھے تو ان كى قضاء كرے گى يا نہيں ؟
جواب:
اگر كسى نفاس والى عورت كو چاليس يوم كے اندر اندر خون بند ہو جائے اور وہ پاك ہو جانے كے بعد روزے ركھنے لگے اور چاليس يوم كے اندر ہى اسے دوبارہ خون آنے لگے تو اس كے روزے صحيح ہيں.
جب خون دوبارہ آنے لگے تو اسے نماز روزہ چھوڑ دينا چاہيے كيونكہ وہ نفاس كا خون ہے، اور جب تك پاك نہ ہو جائے نماز روزہ چھوڑے ركھے يا پھر چاليس يوم پورے ہونے تك، اور جب چاليس يوم پورے ہو جائيں تو وہ غسل كر كے نماز روزہ شروع كر دے چاہے وہ پاكى اور طہر نہ بھى ديكھے.
كيونكہ علماء كرام كے صحيح قول كے مطابق نفاس كى انتہائى مدت چاليس يوم ہے، اس كے بعد اسے ہر نماز كے ليے وضوء كر كے نماز ادا كرنا ہوگى حتى كہ خون بند ہو جائے، جيسا كہ نبى كريمﷺنے استحاضہ والى عورت كو حكم ديا تھا.
اور ايسى عورت كے خاوند كو چاليس يوم كے بعد بيوى سے استمتاع وغيرہ كا حق حاصل ہے چاہے بيوى طہر اور پاكى نہ بھى ديكھے، كيونكہ اس حالت ميں آنے والا خون فاسد خون ہے جو نماز روزہ ميں مانع نہيں، اور نہ ہى خاوند كے ليے بيوى سے استمتاع كرنےميں مانع ہے.
ليكن اگر چاليس يوم كے بعد اسے عام عادت كے مطابق ماہوارى آ جائے يعنى جيسے ہى چاليس يوم پورے ہوں تو اس كے ماہوارى كے ايام تھے تو يہ خون حيض شمار كيا جائيگا
فضيلۃ الشيخ عبد العزيز بن باز رحمہ اللہ. ديكھيں: فتاوى اسلاميۃ ( 2 / 146 )​
 
Top