• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روز کا مرنا، روز کا جینا

اداس ساحل

مبتدی
شمولیت
جنوری 04، 2012
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
87
پوائنٹ
0
روز کا مرنا، روز کا جینا

شب و روز کے آٹھ پہروں میں کلس کلس کر مرنا اور پھر صرف زندگی کے لیے جینا، ایک دن شاید زندگی ہی ہار دے گا۔ ٹیلی ویژن ہو یا اخبار، دوست ہوں یا رشتے دار، گھما پھرا کر بات روز بروز کے ہنگاموں، قتل و غارت، دھماکوں اور خودکش حملوں کی ہوتی ہے۔ ایک حسرت ہر روز دل میں کسک سی بن کر رہ جاتی ہے کہ ، کب ، آخر کب ، کوئی ایسی خبر سننے کو ملے کہ دل باغ باغ ہو جائے۔ لیکن، "حسرت ان غنچوں پر" جو صرف مرجھاتے ہی جا رہے ہیں۔

زندگی کی وقعت اس قدر ارزاں ہے کہ اس قدر خبریں سننے کے باوجود ، حساسیت ٹس سے مس نہیں ہوتی ہے۔ کیا زندگی کی راعنائیاں بم اور حملوں کی خوفناک اور لرزا دینے والی ہیبت میں گم سم سی ہو گئیں ہیں۔ انسان تو بٹے ہی تھے، کبھی مزہب کی بنیاد پر، کبھی قومیت اور رنگ کی بنیاد پر اور کبھی صوبائیت کی بنیاد پر ، لیکن اب دیکھیے کہ، جماعت پرستی بھی ہونے لگی ہے۔ طالبان، القاعدہ، لشکر اسلام، لشکر طیّبہ اور درجنوں دوسری جماعتیں، پھر سے انسانوں کی تقسیم میں لگی ہوئی ہیں۔ چلیے، تقسیم کو بھی بادل نا خواستہ برداشت کر لیتے ہیں، لیکن کیا تقسیم اس لیے کہ کس کے پاس کتنے خودکش حملہ آور ہیں اور وہ بھی جہاد کے نام پر، مزہب کے نام پر، رنگ و صوبائیت کے نام پر؟

صرف افسوس ہے ، غم ہے رنجش ہے۔
 

عمران اسلم

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
اداس بھائی! خبروں کی دنیا سےنکلیے۔ چیزوں کو مثبت نقطہ نگاہ سے دیکھنے کی کوشش کیجئے اور اپنے حصے کا کام کرتے جائیے۔ آپ کو بہت کچھ اچھا بھی نظر آنے لگے گا۔ اس قدر مایوس ہونا کسی مسلمان کے زیبا نہیں ہے۔
وَمَنْ يَقْنَطُ مِنْ رَحْمَةِ رَبِّهِ إِلَّا الضَّالُّونَ [الحجر: 56].
’’ اپنے رب کی رحمت سے صرف گمراہ لوگ ہی مایوس ہوتے ہیں۔‘‘
 
Top