• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روس میں مساجد کی تعداد سات ہزار سے بڑھ گئی

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207



پچھلے تیس سالوں میں روس میں موجود مساجد کی تعداد ستر گنا بڑھ کر سات ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔


اس بارے میں روس کے مفتیوں کی کونسل کے سربراہ شیخ رویل گین الدین نے شمالی شہر آرہانگیلسک کے دورے کے دوران بتایا۔ ان کے مطابق 1980 کے عشرے کے وسط میں روس میں ایک سو سے کم مساجد فعال تھیں لیکن آج ان کی تعداد سات ہزار سے زیادہ ہے۔ مفتیوں کی کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ مساجد کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے، یوں روس میں اسلامی انفراسٹرکچر مستحکم ہوتا جا رہا ہے۔ شیخ رویل گین الدین کے مطابق روس کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں مساجد کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

مفتیوں کی کونسل کے مطابق روس میں تقریبا" دو کروڑ مسلمان رہتے ہیں جن میں سے بیس لاکھ ماسکو اور اس کے نواحی علاقوں میں آباد ہیں۔ دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ اور اس کے نواحی علاقوں میں رہنے والے مسلمانوں کی تعداد ساڑھے سات لاکھ ہے۔
 
Top