• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رُکیے۔ سوچئے ……

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
رُکیے۔ سوچئے ……

اس کائنات کے سب سے بڑے انسان، ربِ کریم کے بعد سب سے قابلِ احترام ہستی، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے کمانڈر انچیف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی بیٹی اور دودھ شریک بہن کے احترام میں کھڑے ہو جاتے۔ اپنی وہ چادر مبارک جس کے آگے قیصر و کسریٰ کے تمام خزانے ہیچ تھے۔۔۔ ان کے نیچے بِچھا دیتے۔۔۔ اس سے بڑھ کر عورت کا احترام کیا ہو سکتا ہے؟
اللہ نے اپنے آخری نبی محمد رسول اللہ ﷺ سے بیٹے بھی واپس لے لیا۔
قارئین! کبھی ہم نے سوچا ہے کہ جس بیٹی یا بہن کو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اتنا پروٹوکول دیا۔۔۔ اسی بیٹی یا بہن کو دینے کے لئے ہمارے پاس کیا ہے؟
کیا ہم کبھی اپنی بیٹی یا بہن۔۔۔ کے لئے احتراماً کھڑے ہوتے ہیں۔۔۔؟؟؟
وہ تو وراثت کی بھی حقدار ہیں۔۔۔ کیا ہمارے معاشرے میں بھی یہ حق ’’حقدار‘‘ کو ’’ادا‘‘ کیا جاتا ہے؟؟



 
Top