• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زائدة بن قُدامة أبو الصَلْت، الثقفي

شمولیت
جولائی 22، 2011
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
125
پوائنٹ
73
السلام اعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ کیسے ہیں امید ہے کہ آپ ٹھیک ہونگے ان شاء اللہ۔
اللہ آپ کو لمبی عمر اور آپ کے علم اور اس پے عمل میں اضافہ فرمائے آمین ۔

شیخ مجھے زائدة بن قُدامة أبو الصَلْت، الثقفي کے بارے میں بتائیے کہ ان متعلق جرح و تعدیل کے اماموں نے کیا کہا ہے؟ کیا یہ راوی ثقہ ہیں ؟ یا ضعیف ہیں؟۔۔

جزاک اللہ خیر۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
زائدة بن قدامة الثقفي کا تعارف


آپ بخاری ومسلم سمیت کتب ستہ کے راوی اور بہت بڑے امام اور حافظ اور بالاتفاق ثقہ ہیں۔
بہت سارے محدثین نے ان کی توثیق کی ہے مثلا:

امام أبو حاتم الرازي رحمه الله (المتوفى277)نے کہا:
زائدة بن قدامة ثقة صاحب سنة
زائدہ بن قدامہ ،ثقہ اور سنت والے تھے[الجرح والتعديل لابن أبي حاتم: 3/ 613]

امام ابن سعد رحمه الله (المتوفى230)نے کہا:
كان زائدة ثقة مأمونا صاحب سنة وجماعة
زائدہ ثقہ ، مامون اور سنت والجماعت والے تھے[الطبقات الكبرى ط دار صادر 6/ 378]

امام ابن معين رحمه الله (المتوفى233)نے کہا:
ثبت
آپ ثبت تھے [تاريخ ابن معين، رواية الدارمي: ص: 51]

ان محدثین کے علاوہ اور بھی بہت سارے محدثین نے ان کی توثیق کی ہے ۔حافظ ابن حجررحمہ اللہ ان کے بارے میں محدثین کے اقوال کا خلاصہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
ثقة ثبت صاحب سنة
آپ ثقہ ، ثبت اور سنت والے ہیں[تقريب التهذيب لابن حجر: رقم1982]

دیکھئے ہماری کتاب انوار البدر فی وضع الیدین علی الصدر: ص62۔
 
Top