• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زمین میں خدا کے مبلغ+ تحویل قبلہ کا فلسفہ۔ ۔ تفسیر السرج۔ پارہ:2

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَكَذٰلِكَ جَعَلْنٰكُمْ اُمَّۃً وَّسَطًا لِّتَكُوْنُوْا شُہَدَاۗءَ عَلَي النَّاسِ وَيَكُوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَيْكُمْ شَہِيْدًا۝۰ۭ وَمَا جَعَلْنَا الْقِبْلَۃَ الَّتِىْ كُنْتَ عَلَيْہَآ اِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ يَّتَّبِعُ الرَّسُوْلَ مِمَّنْ يَّنْقَلِبُ عَلٰي عَقِبَيْہِ۝۰ۭ وَاِنْ كَانَتْ لَكَبِيْرَۃً اِلَّا عَلَي الَّذِيْنَ ھَدَى اللہُ۝۰ۭ وَمَا كَانَ اللہُ لِيُضِيْعَ اِيْمَانَكُمْ۝۰ۭ اِنَّ اللہَ بِالنَّاسِ لَرَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ۝۱۴۳
اسی طرح ہم نے تم کو بہتر امت بنایا ہے ، تاکہ تم سب لوگوں پر اور رسول(ﷺ ) تم پر گواہ ہو ۱؎ اور وہ قبلہ جس پر تو پہلے تھا ہم نے صرف اس لیے مقرر کیا تھا تاکہ ہم کو معلوم ہوجائے کہ کون رسول(ﷺ )کا تابع رہے گا اور کون الٹا پھر جائے گا۲؎اور یہ بات اگرچہ بھاری ہے لیکن ان پر نہیں جن کو اللہ نے ہدایت کی ہے اور خدا ایسا نہیں ہے کہ تمھارا ایمان ضائع کرے۔ وہ تو آدمیوں پر شفیق اور مہربان ہے۔(۱۴۳)
زمین میں خدا کے مبلغ
۱؎ اس آیت میں مسلمان کے منصب ودرجہ کی توضیح ہے ۔ کذالک سے یہ مراد ہے کہ جس طرح کعبہ تمام کائنات کا روحانی مرکز ہے ، اسی طرح مسلمان کو خدانے تمام انسانوں کا مرکز عمل بنایا ہے ۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ مسلمانوں کے نقش قدم پر چلیں، اس لیے کہ اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ، جسے عمل وتبلیغ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہوں وہ دنیا کے لیے حیات وعمل کا بہترین نمونہ ہے ۔ شھدآء علی الناس کی تفسیر ہے ۔ مبلغین وعاملین کی جماعت سے اسی آیت کی تشریح میں حضورﷺ نے مسلمانوں کو فرمایا کہ اَنْتُمْ شُھَدآء اللہ فی الارض یعنی تم زمین میں خدا کے مبلغ ہو۔
تحویل قبلہ کا فلسفہ
۲؎ تبدیلی قبلہ سے غرض یہ بھی تھی کہ اہل ایمان کا امتحان ہوجائے کہ کون رسول برحقﷺ کا بہرحال ساتھ دیتا ہے اور وہ کون ہے جو شبہات و وسواس میں گرفتار ہوجاتا ہے ۔ قاعدہ ہے کہ سالک مرشد کامل کی ہدایات کو حسن ظن کی نظر سے دیکھے ورنہ اندیشہ محرومی ہے۔
؎ بہ مے سجادہ رنگیں کن گرت پیر مغاں گوید​
چنانچہ اہل ایمان وسلوک کی ایک جماعت نے جب تبدیلی قبلہ کی خبر پائی تونماز ہی میں گھوم گیے۔ بتلانا یہ مقصود تھا کہغیر مسلم دیکھیں کہ خدا کے یہ بندے کس درجہ جذبۂ اطاعت سے سرشار ہیں۔

دوسری آیت میں اس شبہ کا جواب ہے کہ وہ لوگ جو تعیین قبلہ سے پہلے مرگیے ہیں، ان کا کیا حشر ہوگا؟ فرمایا۔ خدا ایمان صحیح کے ساتھ ہر عمل کو قبول کرلیتا ہے ۔ ان لوگوں تک چونکہ یہ حکم پہنچا ہی نہیں، اس لیے معذور ہیں۔
حل لغات
{وَسَطًا} درمیان۔بہترین۔افراط وتفریط سے پاک۔ عادل۔
 
Top