• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زمین کی حفاظت کرنے والے چالیس ابدال

shizz

رکن
شمولیت
مارچ 10، 2012
پیغامات
48
ری ایکشن اسکور
166
پوائنٹ
31
حدیث ۱۴:کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم :
لایزال اربعون رجلا یحفظ اللہ بھم الارض کلما مات رجل ابدل اللہ مکانہ اٰخر وھم فی الارض کلھا۔ الخلّال ۲؂
عن ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہما۔چالیس مرد قیامت تک ہوا کریں گے جن سے اللہ تعالٰی زمین کی حفاظت لے گا جب ان میں کا ایک انتقال کرے گا اللہ تعالٰی اسکے بدلے دوسرا قائم فرمائیگا ، اوروہ ساری زمین میں ہیں ۔ (خلّال نے ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ ت)

(۲؂کنز العمال بحوالہ الخلال عن ابن عمر حدیث ۳۴۶۱۴موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲ /۱۹۱)
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
أبو محمد الحسن بن محمد بن الحسن بن علي البغدادي الخَلَّال (المتوفى439)کہا:
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُكْرَمٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْغَلاَبِيُّ , يَحْيَى بْنُ بِسْطَامٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الحَارِثِ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، عَنْ أَبِيهِ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الأبدال أربعون رجلا يحفظ الله بهم الأرض كلما مات رجل أبدل الله مكانه آخر وهم في الأرض كلها.[كرامات الأولياء للحسن بن محمد الخلال مخطوط ، ترقیم الشاملہ 4]۔


یہ روایت موضوع اور من گھڑت ہے ۔
اس کی سند میں موجود ’’محمد بن زكريا بن دينار الغلابي البصري‘‘ یہ وضاع یعنی حدیث گھڑنے والا راوی ہے۔

امام دارقطني رحمه الله (المتوفى385)نے کہا:
محمد بن زكريا بن دينار الغلابي يضع الحديث [سؤالات الحاكم للدارقطني: ص: 148]۔

امام ذهبي رحمه الله (المتوفى748)نے کہا:
كذاب[ميزان الاعتدال للذهبي: 3/ 166]

اسی طرح اس کی سند میں موجود ’’مُحَمد بْن عَبد الرَّحمَن بْن البَيلَمانِيِّ،‘‘ پر محدثین نے سخت جرح کی ہے۔

امام بخاري رحمه الله (المتوفى256)نے کہا:
مُنكَرُ الحديثِ [التاريخ الكبير للبخاري بحواشي محمود خليل :1/ 163]۔

امام ذهبي رحمه الله (المتوفى748)نے کہا:
واه[الكاشف للذهبي: 2/ 192]۔

اس پر اور بھی متعدد محدثین نے سخت جرح کی ہے۔

اس کے علاوہ اس کی سند میں اور بھی علتیں ہیں۔
 
Top