• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سابق بھارتی وزیرنے بیٹی کی شادی پر7 ارب روپے خرچ کردیئے

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سابق بھارتی وزیرنے بیٹی کی شادی پر7 ارب روپے خرچ کردیئے

ویب ڈیسک جمعرات 17 نومبر 2016

جناردھن ریڈی کی بیٹی نے 26 کروڑ کا جوڑا پہنا اور شادی کارڈ پر ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ فوٹو؛ بشکریہ آئی بی ٹائمز

بینگلورو: غربت اور مفلسی کی تصویر بھارت میں ہونے والی ایک حالیہ شادی پر شدید حیرت اور تنقید بھی کی جارہی ہے جس میں ایک سیاسی و کارباری شخصیت کی بیٹی کی شادی پر پاکستانی 7 ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ کی گئی ہے۔

بھارت میں بی جے پی کے سابق وزیر اور کان کنی سے وابستہ تاجر جی جناردھن ریڈی نے اپنی بیٹی براہمنی کی شادی میں زبردست اخراجات کیے جو بھارتی کرنسی میں ساڑھے 5 ارب اور پاکستانی روپوں میں 7 ارب تک جا پہنچتے ہیں۔ اس شادی کے بعد اب وہ انکم ٹیکس والوں کی نظر میں آگئے ہیں۔ جناردھن ریڈی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 5 کھرب روپے کے اثاثہ جات کے مالک ہیں تاہم ان پر غیرقانونی کان کنی اور دیگر الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں۔

اس شادی میں بالی ووڈ کے چوٹی کے ستاروں کو بھاری معاوضے پر بلایا گیا۔ شادی میں 50 ہزار سے زائد مہمان مدعو کیے گئے تھے جب کہ دُلہن کے جوڑے کی قیمت 26 کروڑ روپے سے کچھ زائد ہے اور شادی کی تقریبات 4 دن تک جاری رہیں۔

اس شادی کا دعوت نامہ بھی تاریخی تھا جسے ایک ڈبے میں بند کیا تھا اوراسے کھولتے ہی ایل سی ڈی اسکرین پر 3 منٹ کی ایک وڈیو چلی جس میں اہلِ خانہ شادی میں شرکت کی درخواست کرتے نظر آتے ہیں اور اس کے بعد ایک خصوصی گانے پر لب ہلاتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں جسے صرف اس شادی کے لیے کمپوز کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ پس منظر میں پھول اور سفید گھوڑے دوڑتے دکھائی دیتے ہیں۔ اندازہ ہے کہ صرف شادی کارڈ کے ڈبوں پر ہی ڈیڑھ کروڑ سے زائد روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

21 سالہ دُلہن براہمنی کی شادی 25 سالہ راجیو ریڈی سے طے پائی ہے جو افریقا میں ہیروں کا کاروبار کرتے ہیں۔ ریڈی خاندان کے پاس انتہائی قیمتی گاڑیاں، ہیلی کاپٹراوردیگر مہنگی سواریاں بھی ہیں۔ ان کی بیگم کی 70 کروڑ کی جائیداد ضبط ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود شادی پر اربوں روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو کرناٹک میں جتوانے میں اہم کردار اسی ریڈی خاندان کا رہا ہے لیکن جناردھن ریڈی کو غیر قانونی کان کنی پر2 مرتبہ گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

http://www.express.pk/story/655756/
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
ایسا ملک جس میں کروڑوں انسان اپنے گھر کی چھت سے محروم ہیں ،
جہاں لاکھوں بیٹیاں جہیز نہ ہونے کے سبب شادی سے محروم ہیں ، بلکہ ان کے والدین ناقابل بیان کرب سے دوچار ہیں ،
اور جس ملک میں کروڑوں انسان مناسب غذا اور لباس کو ترستے ہیں ،
جہاں اکثر خود کشی کا سبب وسائل زندگی سے محرومی ہوتا ہے ،
وہاں کے ایک کھرب پتی کو اس طرح غریبوں کا مذاق نہیں اڑانا چاہیئے تھا ،
لیکن ہندو مت میں چونکہ ذات پات ، اور طبقاتی تقسیم بنیادی عنصر ہے ، برہمن ، شودر جیسی واہیات تفریق مسلمہ ہے تو ایسے مالداروں کا
دولت و سرمایہ کی نمود و نمائش ، اپنے طبقہ کی بڑائی کے اظہار کیلئے لازمی ہے ،
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
Dastak: Lavish Wedding For Indian Politician's Daughter Causes Uproar



[FONT=Roboto, arial, sans-serif]
[/FONT]
 
Top