• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں ۔

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں
السلام علیکم دوستو!کل کی بات ہے کہ ایک نوجوان خاتون جس کی ابھی ایک بیٹی ہی تھی۔اُس کا شوہر دو سال بعد پاکستان واپس آ رہا تھا۔لڑکی نے اپنے شوہر کو ایئر پورٹ سے رسیو کرنے کیلئے بہت مہندی لگائی میک اپ کرکے خوب بن سنور کے شام کو گاڑی میں روانہ ہوئی۔اپنی منزل سے پہنچنے سے پہلے دل میں خیال آیا کہ اُس کے بھائی کا گھر جو راستے میں پڑتا تھا اپنے بھائی کو بھی ساتھ لیتی جائے۔یہ سوچ کر اپنے بھائی کے گھر کی طرف چلی تو راستے میں اچانک موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔لڑکی کا ایک بازو کٹ کر دور چا پڑا اور وہ موقع پر ہی جان بحق ہو گئی۔

کیا سپنے دیکھے ہوں گے اُس لڑکی نے کیا کیا سوچ رہی ہوگی۔ اور اُدھر اس کا شوہر جو دو سال بعد وطن واپس آ رہا تھا اس کے کیا سپنے ہوں گے۔کیا اُنھوں نے یہ سوچا ہو گا کہ یوں اچانک وہ ایک دوسرے سے بچھڑ جایئں گے یقینا نہیں۔
ایسے کئی واقعات ہمارے سامنے روزانہ رونما ہوتے ہیں لیکن ہم ٹس سے مس نہیں ہوتے ۔زرا سوچیں موت کے کتنے انوکھے روپ ہیں۔وہ تو ایک نہ ایک دن آ کر رہے گی۔البتہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ اگر موت اچانک آبھی جائے تو ہم نے آخرت کے لیے کیا کیا؟؟؟؟؟؟؟؟​
سچ کہا کسی شاعر نے
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں
سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
زاہدبھائی جان بہت فکری بات کی طرف آپ نے متوجہ کردیا۔آج ہمیں اپنی زندگی کا مقصد تک معلوم نہیں۔اور نہ ہی موت کا دل میں خیال آتا ہے۔اللہ تعالی سے دعا کریں کہ اللہ تعالی اس طرح کی ناگہانی موت سے ہر مسلمان کو بچائے۔اور خاتمہ بالایمان فرمائے۔آمین
 
Top