• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ساڑھے چار سو کلو وزنی خان بابا یومیہ کتنی خوراک کا اجاڑا کرتے ہیں؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ساڑھے چار سو کلو وزنی خان بابا یومیہ کتنی خوراک کا اجاڑا کرتے ہیں؟

خضر حیات گھنٹوں ورزش کرکے عالمی چیمپئین بننے کےلیے پرعزم

منگل 12 ربیع الثانی 1438هـ - 10 جنوری 2017م

http://ara.tv/gfxnt

دبئی ۔ العربیہ

موٹاپے کا شکار افراد عموما اپنے غیر معمولی وزن کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں مگر پاکستان کے’خان بابا‘ بھاری بھرکم جسم سے بالکل پریشان نہیں بلکہ وہ اپنا وزن بڑھانے کے لیے بے تحاشا کھاتے ہیں۔ وہ باکسنگ کے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کا خواب دیکھ رہے ہیں اور روزانہ تین تین گھنٹے سخت ورزش کرکے خود کو فٹ رکھنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

العربیہ کے نامہ نگار عبدالرحمان رزق کے مطابق 24 سالہ خان بابا کا اصل نام ارباب خضر حیات اور قد چھ فٹ ہے۔ خان بابا کے نام سے مشہور خضرت حیات کا وزن اس وقت بڑھنا شروع ہوا جب اس کی عمر 18 سال تھی اور آج اس کا وزن 440 کلو گرام تک پہنچ چکا ہے۔ اپنے غیر معمولی موٹاپے اور بھاری جسامت کے باوجود حضرت حیات باکسنگ کے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے اور باکسنگ کا عالمی چیمپئین بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

’خان بابا‘ کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ 10 ہزار حرارے استعمال کرتے ہیں۔ ایک وقت کے کھانے میں دو کلو مرغی، چاول، پھل اور ایک لیٹر دودھ استعمال کرتے ہیں۔ خان بابا اپنا وزن کم کرنے کے بجائے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا وزن 500 کلو گرام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ خان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک ہاتھ سے ٹریکٹر روکنے اور 5 ہزار کلو گرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے روزانہ تین تین گھنٹے ورزش کا اہتمام کرتے ہیں۔

خضر حیات ایک متمول گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا خاندان انہیں کھانے کی ضروریات پوری کرنے میں بھرپور مدد دیتا ہے۔ خان بابا ریسلنگ کے دل دادہ ہیں اور ٹی وی پر دکھائے جانے والے ریسلنگ کے مقابلوں کو بڑے اہتمام سے دیکھتے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی شرمندہ بھی ہوئے؟ تو انہوں نے کہا "کہ بچپن میں مجھے والد نے کھلونا گاڑی خرید کر دی۔ میں اس کی عقبی سیٹ پر بیٹھا تو اس کے ٹائر ٹوٹ گئے۔ اس پر مجھے شرمندگی اٹھانا پڑی۔ اس کیفیت کو دیکھ کر والد مسکرائے اور مجھے تسلی دی کہ کوئی بات نہیں اور لا دیں گے۔"

خان بابا کو خود کو گرم رکھنے اور کپڑے پہننے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اس کےعلاوہ اسے کسی ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے ہوئے بھی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ خان بابا کے دوست احباب کا کہنا ہے کہ حضرت حیات جسمانی موٹاپے کی شکل میں بیماری کا شکار ہیں جب کہ خود خان بابا کا دعویٰ ہے کہ اسےکسی قسم کی جسمانی بیماری اور عارضہ لاحق نہیں ہے۔ وہ فطری اور پرسکون زندگی گذار رہے ہیں۔
 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
سب سے پہلے العربيہ نيوز (Saudi channel) نے خبر نشر کی تهی خان بابا کے بارے میں!
 
Top