• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سبز چائے کے فوائد :

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
اگر سبز چائے میں چینی کے بجائے ایک چمچ شہد شامل کیا جائے تو نزلہ زکام کے علاوہ سوزش معدہ میں بھی نفع بخش ہوتی ہے ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سبز چائے جوڑوں اور گٹھیا کے درد میں بھی مفید ہے، تحقیق

ویب ڈیسک جمعـء 19 فروری 2016
سبز چائے میں دریافت ہونے والا ایک نیا مرکب درد اور سوزش پیدا کرنے والے پروٹین کو روکتا ہے۔ فوٹو؛فائل

واشنگٹن: امریکی سائنسدانوں نے سبز چائے میں ایک کیمیائی مرکب (کمپاؤنڈ) دریافت کیا ہے جو گٹھیا، بافتوں کی جلن اور جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔
جوڑوں کے درد میں جسم کا قدرتی دفاعی نظام بگڑجاتا ہے جس سے جوڑوں پر سوزش اور سوجن آجاتی ہے، ہڈیاں بھربھری ہوجاتی ہیں اور کرکری ہڈیاں (کارٹلیج) تباہ ہونے لگتی ہے۔ گٹھیا کا علاج مہنگا اور صبر آزما ہوتا ہے لیکن اگر امنیاتی نظام کو دبانے والی دوائیں کھائی جائیں تو اس کے بدن پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے سبز چائے میں ایپی گیلوکیٹشن 3 گیلیٹ (ای جی سی جی) مرکب دریافت کیا ہے، اس کمپاؤنڈ کو جب جوڑوں کی سوجن میں مبتلا مریضوں کو 10 روز تک دیا گیا تو ان کی سوجن دور ہوگئی اور ان کی شدت بھی کم ہونے لگی۔
اگرچہ ای جی سی جی پہلے بھی سوزش کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے لیکن اب ثابت ہوا ہے کہ وہ ٹشو کی تباہی اور جلن پیدا کرنے والے پروٹین ٹی اے کے ون کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق سبز چائے کے ٹی اے کے ون کو روکنے کی دریافت کے بعد سبز چائے کو بطور دوا استعمال کیا جائے گا۔ اس سے قبل سبزچائے کینسر، جگر کے امراض، امراضِ قلب، سوزش اورجلن اور کولیسٹرول کے خلاف مؤثر پائی گئی ہے۔
 
Top