• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سبقت الی الخیرات کا جذبہ

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَلِكُلٍّ وِّجْہَۃٌ ھُوَمُوَلِّيْہَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرٰتِ۝۰ۭ۬ اَيْنَ مَا تَكُوْنُوْا يَاْتِ بِكُمُ اللہُ جَمِيْعًا۝۰ۭ اِنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ۝۱۴۸ وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْہَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ۝۰ۭ وَاِنَّہٗ لَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ۝۰ۭ وَمَا اللہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ۝۱۴۹
ہرکسی کے لیے ایک جانب ہے جس کی طرف وہ منہ کرتا ہے سو تم نیکیوں کی طرف دوڑو۔ جہاں بھی تم ہوگے اللہ تم سب کو اکٹھا کرلائے گا ۔ بیشک اللہ ہر شے پر قادر ہے ۔۱؎(۱۴۸) اورجہاں سے تونکلے مسجد حرام کی طرف منہ پھیر۔ یہی حق ہے تیرے رب کی طرف سے اور خدا تمہارے کاموں سے غافل نہیں۔(۱۴۹)
سبقت الی الخیرات کا جذبہ
۱؎ ان آیات میں بتایا ہے کہ ہرامت وگروہ کا ایک قبلۂ عبادت ہوتا ہے ،اس لیے بحث ومناظرہ کی ضرورت نہیں۔ تم جہاں کہیں بھی ہو اور جس قبلہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے ہو۔ بہرحال اپنے اعمال کے جواب دہ ہو۔اس میں اشارہ ہے کہ صرف استقبال سے تم نے کیوں سمجھ لیا کہ مسلمان صحیح راستے پر نہیں رہے ۔تم یہ دیکھو کہ ان میں سبقت الی الخیرات کا جذبہ موجود ہے یا نہیں یعنی نمازوں کا مقصد وفائدہ اکثر قائم ہے اور مسلمان حسب سابق خدا کی اطاعت میں سرگرم ہیں اور حصول تقویٰ میں وہ پہلے کی طرح پرجوش ہیں تو صرف اس لیے انھوں نے جہت کی تبدیلی کرلی ہے اور وہ بھی خدا کے حکم اور اجازت سے محروم ہوگیے ہیں۔یعنی اصل شے جو صداقت کا معیار ہے ، نمازوں کی کیفیت وترتیب نہیں بلکہ حسن عمل ہے ۔ تم دیکھو کہ ان میں جذبۂ اطاعت کس درجہ مضبوط ہے کہ سترہ اٹھارہ مہینے کے عمل کو اللہ کے ایک اشارہ سے بدل دیا ہے ۔
حل لغات
{وِجْھَۃ} طرف۔جانب۔ {مُوَلِّی}منہ پھیرلے۔ منہ۔چہرہ۔
 
Top