• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سجدہ کا رفع الیدین

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
میری معلموت کے مطابق ابتداء اسلام میں سجدہ کے وقت رفع الیدین ہوتا تھا لیکن بعد میں منسوخ ہوگیا تھا۔ کیا وہ احاديث مل سکتی ہیں جس میں سجدہ والا رفع الیدین کی منسوخی کا حکم ہو ۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
کسی ایک بھی صحیح حدیث سے ثابت نہیں کہ ابتدائے اسلام میں سجدہ کے وقت رفع الیدین ہوتا تھا ، اس سلسلے کی تمام کی تمام روایات ضعیف ومردود ہیں ، اس کے برعکس صحیح و متواتر حدیث سے ثابت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ میں رفع الیدین نہیں کرتے تھے۔
امام بخاري رحمه الله (المتوفى:256)نے کہا:
حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْتَتَحَ التَّكْبِيرَ فِي الصَّلاَةِ، فَرَفَعَ يَدَيْهِ حِينَ يُكَبِّرُ حَتَّى يَجْعَلَهُمَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، وَإِذَا كَبَّرَ لِلرُّكُوعِ فَعَلَ مِثْلَهُ، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَعَلَ مِثْلَهُ، وَقَالَ: رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ، وَلاَ يَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يَسْجُدُ، وَلاَ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ "[صحيح البخاري 1/ 148 رقم 738 ]۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ: " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَةَ، وَإِذَا كَبَّرَ لِلرُّكُوعِ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، رَفَعَهُمَا كَذَلِكَ أَيْضًا، وَقَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ، وَكَانَ لاَ يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي السُّجُودِ "[صحيح البخاري 1/ 148 رقم 735]۔
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
لیکن میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ شیخ الالبانی رحمہ اللہ نے النسائی اور الدار قطنی کی ان احادیث کو جس میں سجدہ کے وقت رفع الیدین کا ذکر ہے صحیح قرار دیا ھے۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
لیکن میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ شیخ الالبانی رحمہ اللہ نے النسائی اور الدار قطنی کی ان احادیث کو جس میں سجدہ کے وقت رفع الیدین کا ذکر ہے صحیح قرار دیا ھے۔
یہ بات صحیح ہے کہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس طرح کی احادیث کو صحیح کہا ہے مگر ان احادیث کو صحیح قرار دینا محل نظر ہے ، اس بارے میں فریقین کی طرف سے باقائدہ کتابیں بھی لکھی جاچکی ہیں ، اوربڑی طول طویل بحثیں کی گئی ہیں ، اب ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ تمام روایات کو ایک ایک کرکے پیش کرکے اس کا درجہ واضح کریں ، البتہ آپ ایک ایک حدیث پیش کریں تو اس کی وضاحت کردی جائے گی ، ان شاء اللہ۔
 
Top