• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سرکاری حج سکیم: 70 ہزار درخواستیں مسترد کرنیکا فیصلہ

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
سرکاری حج سکیم: 70 ہزار درخواستیں مسترد کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سرکاری سکیم کے تحت ملنے والی 70 ہزار حج درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک لاکھ 26 ہزار افراد نے سرکاری سکیم کے تحت حج کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

سرکاری سکیم کے تحت 56 ہزار 684 افراد حج پر جائیں گے۔ منظور ہونے والی درخواستوں پر مبارکباد کے خطوط ایک ماہ بعد جاری ہوں گے۔

روزنامہ خبریں: 25 اپریل 2014
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
سعودی عرب میں 60 سال سے زائد عمر افراد، بچوں کیلئے ویزے بند
جدہ (نیوز رپورٹ) سعودی عرب میں متعدد حج و عمرہ سروسز نے سعودی عرب کے سفر کی خواہش رکھنے والے 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور بچوں کو ویزے دینا بند کر دئیے ہیں۔​
یہ اقدام سانس کی مہلک بیماری "میرز" کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس عمر کے افراد میں اس بیماری سے متاثر ہونے کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔​
مکہ چیمبر آف کامرس کی حج اور عمرہ کمیٹی کے سربراہ شعد القریشی نے سعودی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے افراد کی درخواستوں کی وصولی بھی بند کر دی گئی ہے جنہوں نے دیگر اقسام کے "فلو" کے لئے ویکسینیشن نہیں کرائی ہوئی۔​
اخبار نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس حوالے سے ایجنسیوں کو باقاعدہ حکومت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں گو کہ کوئی تحریری نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔​
یاد رہے گزشتہ ہفتے قائم مقام وزیر صحت کی جانب سے بھی بزرگ شہریوں اور بچوں کے بارے میں احتیاط کا مشورہ دیا گیا تھا۔​
اس کے نتیجے میں رمضان کے مہینے میں سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کی تعداد میں خاصی کمی متوقع ہے۔​

04 مئی 2014
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
سعودی عرب میں تباہی پھیلانے والی سانس کی بیماری کا امریکہ میں علاج دریافت

جدہ (نیوز ڈیسک) ''یونیورسٹی آف میری لینڈ'' کے تحقیق کاروں کی ایک ٹیم اور دوا ساز کمپنی ''نواویکس'' نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے MERS بیماری کے علاج کا چوہوں پر کامیاب تجربہ کیا ہے۔

''مڈل ایسٹرن ریسپائریٹری سنڈورم'' (میرز) نے ان دنوں سعودی عرب میں اب تک قریباً 340 لوگوں کو متاثر کیا ہے اور اس کے باعث 102 اموات ہو چکی ہیں۔

اب تک اس کا کوئی مصدقہ طریقہ علاج دریافت نہیں ہو سکا اور یہ سانس کی بیماری بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔

اب ان ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس ''انٹی باڈیز'' تشکیل دی ہیں جو اس وائرس کے مقابلے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اس دوا کا چوہوں پر کامیاب تجربہ کیا گیا ہے اور اگلے مرحلے پر ایسے اونٹوں پر ٹیسٹ کیا جائے گا، ماہرین کا خیال ہے کہ یہ بیماری اونٹوں سے پھیل رہی ہے لہٰذا اگر ان میں سے اس بیماری کا صفایا کر دیا جائے تو انسانوں کو بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

04 مئی 2014
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
پاکستان: پانچ سال میں حج کیا ہے تو اس بار نہیں جا سکتے

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ جن پاکستانیوں نے گذشتہ پانچ برس کے دوران حج کیا ہے، وہ اس سال حج نہیں کر سکیں گے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے پالیسی بنائی ہے جن لوگوں نے گذشتہ پانچ سال کے اندر اندر حج کیا ہے وہ اس سال حج نہیں کر سکیں گے۔

تاہم انھوں نے کہا کہ وہ لوگ جو کسی خاتون کے ساتھ بطورِ محرم جا رہے ہیں، یا وہ جو حجِ بصل کر رہے ہیں (یعنی وہ لوگ جو کسی اور کی طرف سے حج کرنے کے لیے جا رہے ہیں) ان پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ ویسے تو پاکستان کا کوٹا ایک لاکھ 80 ہزار ہے لیکن پچھلے سال اس میں کٹوتی ہو گئی تھی اس لیے اس سال ایک لاکھ 43 ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ اس سال پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں طلب کی گئی تھیں اور ایک ہی دن میں سوا لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہو گئی تھیں۔

دریں اثناء سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئر مین سینیٹر حافظ حماد اللہ نے کہا ہے کہ جن حجاج اکرام کو اس سال سیٹ نہیں ملتی انھیں آئندہ برس ترجیح دی جائے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھوں نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ حج پیکج میں خوارک کو حجاج اکرام کی صوابدید پر چھوڑا جاے۔

کمیٹی نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ حکومتی کوٹے پر درخواست دینے والوں کو اپنی درخواست مکمل کرنے کے لیے صرف ایک دن دیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دور دارز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے حجاج اکرام کو اس میں نظر انداز نہیں کیا گیا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ تمام حجاج اکرام کو یکساں مواقعے فراہم کیے جانے چاہیں کیونکہ یہ ہر شہری کا حق ہے۔
کمیٹی نے حج آپرٹروں کے نرخ پر بھی غور کیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ جج آپریٹروں کے کرائے چار لاکھ ساٹھ ہزار روپے سے شروع ہو کر بائیس لاکھ روپے تک جاتے ہیں۔ اتنے زیادہ نرخ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کمیٹی نے کہا کہ ان پر مستقل نظر رکھی جانی چاہیے۔

جمعـہ 9 مئ 2014
 
Top