• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سرگودھا میں مزید 4 نو مولود بچے جاں بحق، مجموعی تعداد 15 ہو گئی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
سرگودھا میں مزید 4 نو مولود بچے جاں بحق، مجموعی تعداد 15 ہو گئی

21 نومبر 2014

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آج مزید چار بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔ جس کے بعد گزشتہ تین روز میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان اموات کی وجہ سہولیات کی عدم دستیابی ہے۔ ہسپتال میں صرف 5 انکیوبیٹر دستاب ہیں جبکہ شہر میں زچگی کی سہولت کا حامل یہ واحد ہی ہسپتال ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس کے دوران بھی اس ہسپتال میں 151 نولود بچوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ حالیہ ہلاکتوں کے بعد خصوصی ٹیمیں ہسپتال بجوا دی گئی ہیں اور مزید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


ح
 
Top