1. آئیے اہم اسلامی کتب کو یونیکوڈ میں انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لئے مل جل کر آن لائن ٹائپنگ کریں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ کے ذریعے آپ روزانہ فقط دس پندرہ منٹ ٹائپنگ کر کے ہزاروں صفحات پر مشتمل اہم ترین کتب کو ٹائپ کرنے میں اہم کردار ادا کرکے صدقہ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے یہاں کلک کریں۔
  2. آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب: حکومت کی جانب سے سگریٹ اور مشروبات پر 'گناہ ٹیکس' عائد

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏جون 13، 2017۔

  1. ‏جون 13، 2017 #1
    کنعان

    کنعان فعال رکن
    جگہ:
    برسٹل، انگلینڈ
    شمولیت:
    ‏جون 29، 2011
    پیغامات:
    3,564
    موصول شکریہ جات:
    4,376
    تمغے کے پوائنٹ:
    521

    سعودی عرب: حکومت کی جانب سے سگریٹ اور مشروبات پر 'گناہ ٹیکس' عائد
    12 جون 2017

    سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے لگائے گئے ایک نئے ٹیکس نے سگریٹ نوشوں کی زندگی دشوار کر دی ہے کیونکہ اس ٹیکس کی مد میں سگریٹ کی قیمت دوگنی ہو گئی ہے۔

    سعودی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق حکومت نے 'سِن ٹیکس' یعنی 'گناہ ٹیکس' کے نام سے ایک نیا ٹیکس عائد کیا ہے جس سے سگریٹ اور سافٹ ڈرنکس کی مصنوعات کی قیمت بڑھ گئی ہیں۔

    عرب نیوز سے ہی بات کرتے ہوئے جدہ میں مقیم پاکستانی فیضان حیدر نے کہا کہ وہ اپنے کھانے کے خرچے کو کم کر لیں گے لیکن سگریٹ نوشی نہیں ختم کریں گے۔ ’میں کھانا پینا کم کر دوں گا لیکن میں سگریٹ نہیں چھوڑ سکتا۔‘

    یہ ٹیکس اس پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت نہ صرف سعودی عرب بلکہ خلیج کے خطے میں واقع دوسرے ممالک میں بھی یہ ٹیکس لاگو ہوگا جس میں ان اشیا پر ٹیکس لگایا جائے گا جو مضر صحت ہیں۔

    اس ٹیکس کی مدد سے تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مالیاتی فرق کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    مقامی سعودی میڈیا کے مطابق اس ٹیکس کے عائد ہونے کے بعد سے تاجروں نے ان مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی ہے تاکہ قیمتیں بڑھنے کے بعد وہ زیادہ منافع کما سکیں۔

    سعودی حکومت کی جنرل اتھارٹی آف زکوۃ اینڈ ٹیکس کے ترجمان مہند ال مادی نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دفتر نے اس ٹیکس کے بارے میں کاروباری سیکٹر کو معلومات فراہم کر دی ہیں اور ساتھ ساتھ اس کے لیے وہ ورکشاپ بھی منعقد کر رہے ہیں۔
    یاد رہے کہ خلیجی ممالک کی تنظیم گلف کوآپریشن کونسل کے ملکوں میں 2018 سے چند مصنوعات پر پانچ فیصد اضافی ٹیکس لگایا جائے گا۔

    بی بی سی اردو

    ========

    سگریٹ نوشی صحت کے لئے بہت مضر ہے جس وجہ سے برطانیہ میں بھی سگریٹ پر ٹیکس بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ مہنگے ہیں، تاکہ لوگ اس کا استعمال نہ کریں لیکن ہلکی برانڈ کی الکحل اس کے مقابلہ میں سستی ہیں۔ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ گناہ ٹیکس کیا ہے یا شائد عربی کا اردو ترجمہ غلط کیا گیا۔

     
لوڈ کرتے ہوئے...

اس صفحے کو مشتہر کریں