• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب میں جلاد ’ نایاب ‘ ہو گئے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
سعودی عرب میں جلاد ’ نایاب ‘ ہو گئے​

[SUP]11 مارچ 2013 (20:30)[/SUP]

لندن (بیورورپورٹ) سعودی عرب حکام نے جلادوں کی کمی کے باعث مجرموں کو سر قلم کرنے میں کمی کے بارے میں سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارتی کمیٹی لوگوں کو سر قلم کرنے کے متبادل کے طور پر گولی مارنے پر غور کر رہی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاید جلادوں کی کمی کے باعث سر قلم کرنے کی مہم ختم کی جا سکتی ہے۔

مختلف رپورٹوں میں کہا گیا ہے تھا کہ لوگوں کے سر قلم کے متبادل کے طور پر دوران قید ہی مہلک انجکشن لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

سعودی عرب واحد ملک ہے جہاں قتل، ڈکیتی، ریپ اور منشیات سمگلنگ جیسے گھناﺅنے جرائم کے مجرموں کا عوامی جگہوں پر سر قلم کر دیا جاتا ہے۔

ح

الامارات کی سٹیٹ ابوظہبئی میں آنکھوں پر پٹی باندھ کر کچھ فاصلے سے دل پر گولی ماری جاتی ھے تاکہ مرنے والے کو تکلیف کا احساس نہ ہو اور اس سزا پر دیوان سے شیخ زائد اور اب اس کا بیٹا شیخ خلیفہ بن زید حکم جاری کرتا ھے۔ سزائے موت کسی بڑے گناؤنے جرم پر دی جاتی ھے ورنہ ان کی کوشش یہی ہوتی ھے کہ کسی جرم پر سزائے قید کے بعد ملک بدر کر دیا جائے۔ سزائے موت پر ایسے عوام میں نہیں لایا جاتاجیسے سعودی عرب میں ہر جمعہ کی ادائیگی کے بعد سر کاٹے جاتے ہیں بلکہ جیل کے اندر ہی اس کام کو سرانجام دیا جاتا ھے۔
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
سزائے موت کسی بڑے گناؤنے جرم پر دی جاتی ھے ورنہ ان کی کوشش یہی ہوتی ھے کہ کسی جرم پر سزائے قید کے بعد ملک بدر کر دیا جائے۔ سزائے موت پر ایسے عوام میں نہیں لایا جاتاجیسے سعودی عرب میں ہر جمعہ کی ادائیگی کے بعد سر کاٹے جاتے ہیں بلکہ جیل کے اندر ہی اس کام کو سرانجام دیا جاتا ھے۔
ہمارے خیال میں شریعت میں چند سزائیں برسرعام دئے جانے کا حکم ہے۔ جیسا کہ زنا پر برسرعام سنگساری کا حکم۔ اور اس کی حکمت اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔
لیکن سعودی عرب میں drug trafficking پر جو سزائے موت نافذ ہے اور جو برسرعام سر قلم کر کے دی جاتی ہے ، اس پر بیشتر ممالک کا احتجاج معقول ہی لگتا ہے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
السلام علیکم



drug smuggling پر بہت سے ممالک میں سزائے موت ھے جس پر اگر پارٹی مضبوط ہو تو ایک اچھا وکیل اسے عمر قید میں بدلوا سکتا ھے مگر drug trafficking پر سزائے قید ھے جس کی مدت چند سال ہی ہوتی ھے۔

جن ممالک میں اس پر سزائے موت ھے وہ اسے بہت سے جانوں کا قاتل کرنے پر سزائے موت سناتے ہیں۔

والسلام
 
Top