• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی کابینہ میں ردو بدل، 9 نئے وزراء شامل

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
سعودی کابینہ میں ردوبدل، 9 نئے وزراء شامل

ڈاکٹر محمد آل هيازع وزیر صحت اور عبدالعزیز الخضيری وزیر اطلاعات مقرر
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز

الریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: پیر 15 صفر 1436هـ - 8 دسمبر 2014م

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے اپنی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کیا ہے۔ انھوں نے چھ وزراء کو تبدیل کر دیا ہے اور نو نئے وزراء کا تقرر کیا ہے۔

خادم الحرمین الشریفین نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے ڈاکٹر محمد آل هيازع کو وزیر صحت، عبدالعزیز الخضيری کو وزیر اطلاعات و ثقافت مقرر کیا ہے اور انجنئیر وليد الخريجی کو وزارت زراعت کا قلم دان سونپا ہے۔

جن وزارتوں میں نئی ترقیاں، تعیناتیاں یا نئے تقرر کیے گئے ہیں، ان میں وزارتِ اسلامی اور معاشرتی امور، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور فنی معلومات، اعلیٰ تعلیم، زراعت، صحت، ثقافت و میڈیا شامل ہیں۔

شاہی فرمان کے مطابق شہری دفاع کے عمومی ڈائریکٹر میجر جنرل سلیمان بن عبداللہ العمرو کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ محکمہ پبلک سیکیورٹی کے عمومی ڈائریکٹر عثمان بن ناصر المحرج کو بھی میجر جنرل سے ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے ذریعے:

وزیر سماجی امورڈاکٹر یوسف العثیمین کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی جگہ سلیمان الحمید کو سماجی امور کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فھد بالغنیم کا استعفی منظور کرتے ہوئے ان کی جگہ انجینئر ولید الخریجی کو وزارت زراعت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

انجینئر عبداللہ المقبل کو ڈاکٹر جبارہ الصریصری کی جگہ وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جبارہ نے خود عہدے سے مستعفی ہونے کی درخواست کی تھی۔

ڈاکٹر عبد العزیز الخضیری کو وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر خالد السبتی کو ڈاکٹر خالد العنقری کی جگہ اعلی تعلیم کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ ڈاکٹر العنقری نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی درخواست کی تھی۔

انجنیئر محمد جمیل احمد ملا نے وزیر مواصلات اور فنی معلومات کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے اور ان کی وزارت کا قلم دان ڈاکٹر فھاد الحمد کو سونپا گیا ہے۔

ڈاکٹر سیلمان ابا الخیل کو صالح آل الشیخ کی جگہ اموراسلامیہ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد آل ھیازع کو وزارت صحت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

ڈاکٹر عصام بن سعید کو کابینہ ایکسپرٹ کونسل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، ان کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہو گا۔

ح
 
شمولیت
ستمبر 30، 2014
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
24
اس خبر کا ہم سے کیا تعلق ؟
لیکن یہ ضرور ہے کہ وقت کے طواغیت اپنے بچاؤ کے لئے فل ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں
لیکن اب بچاؤ کو وقت نکل چکا ہے
اب اسلام غالب آئے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ولوکرہ الکافرون

ولو کرہ الکافرون
 
Top