• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سلف صالحین کی قرآن سے محبت

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
670
ری ایکشن اسکور
742
پوائنٹ
301
محدث زماں علامہ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللّٰہ۔ ان کی ساری زندگی حدیث و سنت کی خدمت میں بسر ہوئی لیکن قرآن کریم کے ساتھ ان کا تعلق بہت ہی مضبوط تھا۔ شیخ وفیق النداف کا بیان ہے کہ ایک دن میں چند دوستوں کے ہم راہ شیخ البانی رحمہ اللّٰہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو دیکھا کہ شیخ ریڈیو پر قرآن مجید کی تلاوت سماعت کر رہے ہیں اور آنکھوں سے آنسو رواں ہیں، گرنے کی شدت سے چہرہ سرخ ہو گیا ہے اور ہچکیاں بندھ گئی ہیں۔ کچھ دیر بعد طبیعت سنبھلی تو ہمارے ساتھ بات چیت کی۔ واپسی پر ہم نے شیخ مرحوم کی اہلیہ محترمہ ام الفضل سے اس کے متعلق پوچھا تو وہ کہنے لگیں کہ زمانہ ہوا شیخ کا یہی حال ہے، جب جب تلاوت سنتے ہیں تو ضبط نہیں کر پاتے اور آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑی لگ جاتی ہے اور پہروں تلاوت سن کر روتے رہتے ہیں-
 
Top