• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سلف صالحین

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
السلام علیکم
محدث فورم کے قواعد و ضوابط کے پہلے نکتے کی وضاحت درکار ہے
نکتہ یہ ہے

محدث فورم کسی خاص مسلک، جماعت یا گروہ کا نمائندہ فورم نہیں ہے بلکہ سلف صالحین کے منہج پر کتاب وسنت کے فہم اور اس کی اتباع کا مدعی ہے۔
اس میں جن سلف صالحین کا ذکر کیا گیا ان کی فہرست درکار ہے کیونکہ جب میں سماع و موتیٰ اور تصوف پر ابن تیمیہ و ابن قیم کے منہج کے مطابق دلائل فراہم کرتا ہوں تو کہا جاتا کہ ان حضرات کا منہج ہمارے لئے حجت نہیں اور جب میں فہم صحابہ پر محمد جوناگڑھی کا منہج بیان کرتا ہوں تو کہا جاتا ہے کہ
اگر ہمارے کسی عالم نے حضرت عمر رضی الله عنہ کے فہم کو معتبر نہیں سمجھا تو ہم نے کب کہا کہ وہ اپنی جگہ صحیح ہیں؟؟-اب چاہے وہ جونا گھڑھی ہوں یا مولانا مودودی ہوں-
فہم صحابہ حجت ہے ؟؟
اور جب " احسان " کی شرح شارح صحیح مسلم امام نوی کے منہج کے مطابق تصوف پیش کی جاتی ہے تب بھی ایسے قبول نہیں جب کہ اس کا اردو ترجمہ نواب صدیق حسن خان بھوپالی نے زر کثیر صرف کرکے شائع کیا تھا

میں ان باتوں سے بہت پریشان ہوں کہ پھر وہ کون سے سلف صالحین ہیں جن کے منہج اور فہم کے دلائل دئیے جائے اس لئے انتظامیہ سے گذارش ہے کہ ان سلف صالحین کی ایک فہرست شائع کردی جائے کہ اس فورم پر ان سلف صالحین کے منہج و فہم کے مطابق دلائل قابل قبول ہونگے
والسلام
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,477
پوائنٹ
964
سلف صالحین کی فہرست پیش کرنے کی ضرورت نہیں ۔ کسی کی بھی بات قرآن وسنت کے مطابق ہو تو ہم قبول کرتے ہیں اور جس کی بات قرآن وسنت سے ہٹ کر اس کو رد کردیتے ہیں ۔ نووی ، ابن تیمیہ ، ابن قیم ، جونا گڑھی رحمہم اللہ جمیعا کی اکثر باتوں سے ہمیں اتفاق ہے اور ہم انہیں مانتے ہیں کیونکہ وہ قرآن وسنت کے مطابق ہیں ۔ جو مطابق نہیں ہیں ہم انہیں نہیں مانتے ۔ اگر آپ ان کو قرآن وسنت کے مطابق ثابت کردیں تو ہم انہیں بھی ماننا شروع کردیں گے ۔ بالکل اسی طرح اگر آپ ان کی ایسی باتیں جو قرآن وسنت کے مطابق ہم سمجھتے ہیں ان کو خلاف کتاب وسنت ثابت کردیں تو ہم انہیں چھوڑ دیں گے ۔
سلف صالحین سے مراد سلف صالحین کا متفقہ فہم ہے ۔ اور جن مسائل میں ان کا اختلاف ہے اس میں قرآن وسنت کی بنیاد پر ترجیح دیتے ہیں ۔
 
Top