• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سناتا ہے کوئی بھولی کہانی

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
سناتا ہے کوئی بھولی کہانی

سناتا ہے کوئی بھولی کہانی
مہکتے میٹھے دریاوں کا پانی

یہاں جنگل تھے آبادی سے پہلے
سنا ہے میں نے لوگوںکی زبانی

یہاں اک شہر تھا شہرِ نگاراں
نہ چھوڑی وقت نے اس کی نشانی

تصور نے اسے دیکھا ہے اکثر
خرد کہتی ہے جس کو لا مکانی

خیالوں ہی میںاکثر بیٹھے بیٹھے
بسا لیتا ہوں اک دنیا سہانی
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
ابھی تو ہر گھڑی، اندیشہ موت آنی ہے
سبھی کچھ ہے یہاں پھر بھی، یہ دنیا دارِ فانی ہے۔
اور ملاحظہ فرمائیں:
یہ دنیا آخر فانی ہے اور اس کو ختم بھی ہونا ہے
پراس کی محبت کیا کہئے اس پر میرا بچھونا ہے
جب آئے تھے اس بستی میںتو دھاڑیں مار کر روئے تھے
اب جائیں گے جب ہم یاروتو پھر تم سب کو رونا ہے
اس جبر کی دنیا میں ہم نے جائز بھی کی ناجائز بھی
اب وقت سفر جو ہےآیا،جو پایا تھا سو کھونا ہے
جب چاہااس کو توڑدیا،جب چاہاپھر سےجوڑدیا
شیشے کاہویاپتھرکا،میرا دل تو ایک کھلونا ہے
ہم لاکھ چالاک ہیںیارو پر قسمت کی خوبی کیا کہئے
ہم جوکچھ کوشش بھی کرلیں،جو ہونا ہے سو ہونا ہے
ہم رازؔ ہوئے دیوانے ہیں ہمیں عقل وخرد سے کیا حاصل
دنیا نے چھینے ہوش میرے ،مدہوش اسے بھی ہونا ہے
شکریہ!
 
Top