• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنت طریقہ نماز (آمین)

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
بسم الله الرحمن الرحيم
سنت طریقہ نماز (آمین)
آئیے اللہ تعالیٰ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی منشاء کے مطابق نماز سیکھ کر پڑھیں۔
آمين
منفرد اور امام دونوں سورة فاتحہ پڑھنے کے بعد آمين کہیں گے اور مقتدى امام اس وقت آمین کہے گا جب امام جہری قرأت میں ’’وَلَا الضَّالِّين‘‘ کہے۔
آمين آہستہ كہنا
فرمان باری تعالی ہے "(لوگو) اپنے رب سے عاجزی اور چپکے چپکے دعاء مانگا کرو بے شک وہ حد سے بڑھنے والوں کو دوست نہیں رکھتا"( سورة الاعراف آیت نمبر 55
فرمان باری تعالی ہے "ذكر كر رب كا دل میں زارى و خوف کے ساتھ بغير اونچی آواز کے صبح شام اور غافلين سے نہ ہو"(
سورة الاعراف آیت نمبر 205
ابوہريرة رضى الله تعالیٰ عنہ سے روايت ہے کہ رسول الله صلى الله عليہ وسلم نے فرمايا كہ جب امام
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ کہے تو تم آمين کہو سو جس كى آمين فرشتو كى آمين سے مشابہ ہوگئی اس کے پچھلے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں(… صحيح البخاري كِتَاب الْأَذَانِ بَاب جَهْرِ الْمَأْمُومِ بِالتَّأْمِينِ
ابوہريرة رضى الله تعالیٰ عنہ سے روايت ہے کہ رسول الله صلى الله عليہ وسلم نے فرمايا کہ جب امام
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ کہے تو تم آمين کہو بے شك فرشتے بهى آمين کہتے ہیں اور امام بهى آمين کہتا ہے سو جس كى آمين فرشتو كى آمين سے مشابہ ہوگئی اس کے پچھلے گناہ معاف كر دیئے جاتے ہیں(سنن النسائي كِتَاب الِافْتِتَاحِ باب جَهْرُ الْإِمَامِ بِآمِينَ) ۔
تفہیم: فرشتوں سے موافقت كرو آواز كو مخفى رکھ كر اور فرشتوں کے آمين کہنے کے وقت آمين كہہ كر۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان "امام بهى آمين کہتا ہے" کے فقرہ سے صاف ظاہر ہے کہ وہ آہستہ آواز سے آمین کہتا ہے۔
ابی وائل رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےفرماتے ہیں کہ علی رضی اللہ تعالی عنہ اور ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ دونوں "بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ"، "تَّعَوُّذ" اور "آمین" بلند آواز سے نہیں پڑھتے تھے(معجم الكبير للطبراني
تفہیم: کچھ احادیث میں بلند آواز کے ساتھ آمین کہنے کا بھی ذکر ہے وہ نو مسلموں کی تعلیم کے لئے تھی معمول نہ تھا۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
وگرنہ متلون مزاجی کا عندیہ ملے گا جو کہ مذموم ہے۔
وضاحت کا طالب ھوں محترم
اوپر درج احادیث سے یہی نتیجہ اخذ ہوسکتا ہے
(بالفرض) اگر میں کہوں......... کچھ احادیث میں پست آواز کے ساتھ آمین کہنے کا بھی ذکر ہے وہ نو مسلموں کی تعلیم کے لئے تھی معمول نہ تھا۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
(بالفرض) اگر میں کہوں......... کچھ احادیث میں پست آواز کے ساتھ آمین کہنے کا بھی ذکر ہے وہ نو مسلموں کی تعلیم کے لئے تھی معمول نہ تھا۔
محترم! میرے خیال میں یہ کج بحثی ہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top