- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
35- بَاب مَا جَاءَ فِي الْقِيَامِ لِلْجِنَازَةِ
۳۵ - باب: جنازہ دیکھ کر کھڑے ہونے کا بیان
۳۵ - باب: جنازہ دیکھ کر کھڑے ہونے کا بیان
1542- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ (ح) وحَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، سَمِعَهُ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: < إِذَا رَأَيْتُمُ الْجِنَازَةَ فَقُومُوا لَهَا حَتَّى تُخَلِّفَكُمْ أَوْ تُوضَعَ »۔
* تخريج: خ/الجنائز ۴۶ (۱۳۰۷)، ۴۷ (۱۳۰۸)، م/الجنائز۲۴ (۹۵۸)، د/الجنائز۴۷ (۳۱۷۲)، ت/الجنائز ۵۱ (۱۰۴۲)، ن/الجنائز ۴۵ (۱۹۱۶)، (تحفۃ الأشراف: ۵۰۴۱)، حم (۳/۴۴۵، ۴۴۶، ۴۴۷) (صحیح)
۱۵۴۲- عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: '' جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ، یہاں تک کہ وہ تم سے آگے نکل جائے، یا رکھ دیا جائے ''۔
1543- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ؛ قَالَ: مُرَّ عَلَى النَّبِيِّ ﷺ بِجِنَازَةٍ، فَقَامَ، وَقَالَ: < قُومُوا فَإِنَّ لِلْمَوْتِ فَزَعًا >۔
* تخريج:تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۵۰۶۶، ومصباح الزجاجۃ: ۵۵۰)، وقد أخرجہ: حم (۲/۲۸۷، ۳۴۳) (صحیح )
۱۵۴۳- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ کے سامنے سے ایک جنازہ لے جایا گیا،تو آپ کھڑے ہوگئے اورفرمایا: ''کھڑے ہوجاؤ! اس لئے کہ موت کی ایک گھبرا ہٹ اور دہشت ہے ''۔
1544- حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ مَسْعُودِ بنالْحَكَمِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ؛ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ لِجِنَازَةٍ، فَقُمْنَا، حَتَّى جَلَسَ، فَجَلَسْنَا۔
* تخريج: م/الجنائز ۲۵ (۹۶۲)، د/الجنائز ۴۷ (۳۱۷۵)، ت/الجنائز ۵۲ (۱۰۴۴)، ن/الجنائز ۸۱ (۲۰۰۱)، (تحفۃ الأشراف: ۱۹۲۷۶)، وقد أخرجہ: ط/الجنائز ۱۱ (۳۳)، حم (۱/۸۲، ۸۳، ۱۳۱، ۱۳۸) (صحیح)
۱۵۴۴- علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک جنازہ کے لئے کھڑے ہوئے تو ہم بھی کھڑے ہوئے، پھر آپ بیٹھ گئے ، تو ہم بھی بیٹھ گئے ۔
1545- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، وَعُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ، قَالا: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ رَافِعٍ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ؛ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ إِذَا اتَّبَعَ جِنَازَةً، لَمْ يَقْعُدْ حَتَّى تُوضَعَ فِي اللَّحْدِ، فَعَرَضَ لَهُ حَبْرٌ، فَقَالَ: هَكَذَا نَصْنَعُ يَا مُحَمَّدُ فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ وَقَالَ: <خَالِفُوهُمْ >۔
* تخريج: د/الجنائز ۴۷ (۳۱۷۶)، ت/الجنائز ۳۵ (۱۰۲۰)، (تحفۃ الأشراف: ۵۰۷۶) (حسن)
(تراجع الألبانی: رقم: ۴۳۷)
۱۵۴۵- عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی جنازے کے پیچھے چلتے تو اس وقت تک نہ بیٹھتے جب تک کہ اسے قبر میں نہ رکھ دیا جاتا، ایک یہودی عالم آپ کے سامنے آیا، اور کہا: اے محمد ! ہم بھی ایسے ہی کرتے ہیں تو رسول اللہ ﷺنے بیٹھنا شروع کردیا، اور فرمایا: '' ان کی مخالفت کرو '' ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : اس سے معلوم ہو اکہ پہلے نبی اکرم ﷺنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو جنازہ دیکھ کر کھڑے ہو جانے کا حکم دیا تھا، پھر جب آپ کو یہ معلوم ہوا کہ یہود بھی ایساکرتے ہیں تو آپ نے ان کی مخالفت کاحکم دیا جس سے سابق حکم منسوخ ہوگیا ۔