• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سورةالجن

شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
93
پوائنٹ
85

شروع کرتا ہوں اللہ تعالی کے نام سے جوبڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
﴿ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ﴾ آپ کہہ دیں کہ مجھے وحی کی گئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے
﴿ قرآن ﴾ سنا اور کہا کہ ہم نے عجیب قرآن سنا ہے۔
جو راہ راست کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ ہم اس پر ایمان لا چکے ﴿ اب﴾ ہم ہر گز کسی کو بھی اپنے رب کا شریک نہ بنائیں گے۔
اور بیشک ہمارے رب کی شان بڑی بلند ہے نہ اس نے کسی کو ﴿اپنی ﴾ بیوی بنایا ہے نہ بیٹا ۔
اور یہ کہ ہم میں کابیوقوف اللہ کے بارے میں خلاف حق باتیں کہا کرتا تھا۔
اور ہم تو یہی سمجھتے رہے کہ ناممکن ہے کہ انسان اور جنات اللہ پر جھوٹی باتیں لگائیں۔
بات یہ ہے کہ چند انسان بعض جنات سے پناہ طلب کیا کرتے تھے جس سے جنات اپنی سرکشی میں اور بڑھ گئے۔
اور ﴿ انسانوں ﴾ نے بھی تم جنوں کی طرح گمان کر لیا تھا کہ اللہ کسی کو نہ بھیجے گا
﴿ یا کسی کو دوبارہ زندہ نہ کرے گا﴾
اور ہم نے آسمان کو ٹٹول کر دیکھا تو اسے سخت چوکیداروں اور سخت شعلوں سے پر پایا۔
اس سے پہلے ہم باتیں سننے کے لیے آسمان میں جگہ جگہ بیٹھ جایا کرتے تھے۔
ا ب جوبھی کان لگاتا ہے وہ ایک شعلے کو اپنی تاک میں پاتا ہے۔
ہم نہیں جانتے کہ زمین والوں کے ساتھ کسی برئی کا ارداہ کیا گیا ہے یا ان کے رب کا ارادہ ان کے ساتھ بھلائی کا ہے۔
اور یہ کہ ﴿ بیشک ﴾ بعض تو ہم میں نیکو کار ہیں اور بعض اس کے برعکس بھی ہیں ہم مختلف طریقوں سے بٹے ہوئے ہیں ۔
اور ہم نے سمجھ لیا کہ ہم اللہ تعالی ٰ کو زمین میں ہر گز عاجز نہیں کر سکتے اور نہ ہم بھاگ کر اسے ہرا سکتے ہیں۔
ہم تو ہدایت کی بات سنتے ہی اس پر ایمان لا چکے اور جو بھی اپنے رب پر ایمان لائے گا اسے نہ کسی نقصان کا اندیشہ ہے نہ ظلم و ستم کا۔
ہاں ہم میں بعض تو مسلمان ہیں اور بعض بے انصاف ہیں پس جو فرماں بردار ہو گئے انہوں نے تو راہ راست کا قصد کیا۔
اور جو ظالم ہیں وہ جہنم کا ایندھن بن گئے۔
اور ﴿ اے نبی یہ بھی کہہ دو ﴾ کہ اگر لوگ راہ راست پر سیدھے رہتے تو یقینا ہم انہیں بہت وافر پانی پلاتے۔
تاکہ ہم اس میں انہیں آزمالیں ، اور جو شخص اپنے پروردگا ر کے ذکر سے منہ پھیر لے گا تو اللہ تعالی ٰ اسے سخت عذاب میں مبتلا کر دے گا۔
اور یہ کہ مسجدیں صرف اللہ ہی کے لیے خاص ہیں پس اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو۔
اور جب اللہ کا بندہ اس کی عبادت کے لیے کھڑا ہوا تو قریب تھا کہ وہ بھیڑ کی بھیڑ بن کر اس پر پل پڑیں۔
آپ کہہ دیجئے کہ میں صرف اپنے رب ہی کو پکارتا ہوں اور اس کےساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا۔
کہہ دیجئے کہ مجھے تمہارے کسی نقصان نفع کا اختیار نہیں ۔
کہہ دیجئے کہ مجھے ہر گز کوئی اللہ سے بچا نہیں سکتا اور میں ہر گز اس کے سوا کوئی جائے پناہ بھی پا نہیں سکتا۔
البتہ ﴿ میرا کا م ﴾ اللہ کی بات اور اس کے پیغامات ﴿ لوگوں کو ﴾ پہنچا دینا ہے ، ﴿ اب ﴾ جو بھی اللہ اور اس کےرسول کی نہ مانے گا اس کے لیے جہنم کی آگ ہے جس میں ایسے لوگ ہمیشہ رہیں گے۔
﴿ ان کی آنکھ نہ کھلے گی ﴾ یہاں تک کہ اسے دیکھ لیں جس کا ان کو وعدہ دیا جاتا ہے پس عنقریب جان لیں گے کہ کس کا مددگا ر کمزور اور کس کی جماعت کم ہے۔
کہہ دیجئے کہ مجھے معلوم نہیں کہ جس کا وعدہ تم سے کیا جاتا ہے وہ قریب ہے یا میر ا رب اس کےلیے دور کی مدت مقرر کرے گا۔
وہ غیب کا جا ننے والا ہے اور اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا۔
سوائے اس پیغمبر کے جسے وہ پسند کر لے لیکن اس کے بھی آگے پیچھے پہرے دار مقرر کر دیتا ہے۔
تا کہ ان کے اپنے رب کے پیغام پہنچا دینے کا علم ہو جائےاللہ تعالیٰ نے انکے آس پاس
﴿ کی تمام چیزوں ﴾ کا احاطہ کر رکھا ہے اور ہر چیز کی گنتی کا شمار کر رکھا ہے۔
سورةالجن۔ مکی ہے ۔ اس میں اٹھائیس آیتیں اور دو رکوع ہیں۔
 
Top