• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سورۃ النساء۔ تفسیر السراج۔ پارہ:4

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يٰٓاَيُّھَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمُ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّخَلَقَ مِنْھَا زَوْجَہَا وَبَثَّ مِنْہُمَا رِجَالًا كَثِيْرًا وَّنِسَاۗءً۝۰ۚ وَاتَّقُوا اللہَ الَّذِيْ تَسَاۗءَلُوْنَ بِہٖ وَالْاَرْحَامَ۝۰ۭ اِنَّ اللہَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيْبًا۝۱ وَاٰتُوا الْيَتٰمٰٓى اَمْوَالَھُمْ وَلَا تَتَبَدَّلُوا الْخَبِيْثَ بِالطَّيِّبِ۝۰۠ وَلَا تَاْكُلُوْٓا اَمْوَالَھُمْ اِلٰٓى اَمْوَالِكُمْ۝۰ۭ اِنَّہٗ كَانَ حُوْبًا كَبِيْرًا۝۲
(شروع) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔ لوگو! اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں ایک شخص(یعنی آدم علیہ السلام) سے پیدا کیا ۱؎ اور اسی سے جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلائیں اور اس سے ڈرو جس کے نام سے تم سوال کرتے ہو او ر ڈرو قرابت والوں سے۔ بیشک اللہ تم پر نگہبان ہے ۔(۱)اوریتیموں کو ان کے مال دے دو اورپاک سے ناپاک کو نہ بدلو اور ان کے مال اپنے مال میں ملاکر نہ کھاؤ۔ بیشک یہ بڑا گناہ ہے۔۲؎(۲)
سورۂ نسآء

یہ سورۃ مدنی ہے جس میں فلسفۂ تدبیر منزل سے بحث ہے اور بتایا ہے کہ وہ کون سے رشتے ہیں جو قابل لحاظ ومروت ہیں اور عورتوں کے حقوق واجبات کیا ہیں۔ درمیان میں کئی مسائل آگئے۔ مگر چونکہ سورت کا اہم مضمون عورتوں کا منصب ودرجہ کی تعیین ہے ، اس لیے سورت کا نام ہی نساء رکھ دیا۔ قرآن حکیم اس حیثیت سے دنیائے مذاہب کی پہلی اورآخری کتاب ہے جس میں بالخصوص عورتوں کو قابل درجہ درجہ دیا گیا ہے اور ان کے نام پر قرآن مجیدکا ایک حصہ موسوم کردیا گیا ہے ۔

۱؎ اس آیت میں اس عظیم حقیقت کو بیان کیا گیا ہے کہ سارا عالم انسانیت ایک کنبہ ہے جس کے تمام افراد مردوعورت اوراطفال اولاد کی شکل میں زمین پر پھیلے ہوئے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ خدا کی عبادت کے ساتھ ساتھ بندوں پر شفقت کا جذبہ بھی موجود رہے اور دین ومذہب کا منشاء اس وقت تک پورا نہیں ہوتا جب تک کہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کا بھی خیال نہ رکھاجائے ۔

اسلام نے اس مسئلہ پر بڑا زوردیا ہے کہ مذہب کے مفہوم کو صرف عبادت پرمحصور وموقوف نہ سمجھاجائے،بلکہ اس میں اتنی وسعت دے کہ تمام مدنی ضروریات سماجائیں۔

۲؎ اس آیت میں یتامٰی کے ساتھ حسن سلوک کی تعلیم ہے۔
لوگ عام طورپر تربیت کے نام پر ان کا مال کھاتے یا بدل لیتے۔اللہ تعالیٰ نے اس سے روکا اوربتایا ہے کہ یہ بہت بڑا گناہ ہے۔
حل لغات

{رَقِیْباً}نگہبان اور محافظ۔ {حُوْبًا} گناہ۔
 
Top