• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکے سے 53افراد جاں بحق، درجنوں زخمی - انا للہ و انا الیہ راجعون.

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکے سے 53افراد جاں بحق، درجنوں زخمی -

انا للہ و انا الیہ راجعون.

ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے

دھماکےکےبعد سول اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی فوٹو: فائل

کوئٹہ: سول اسپتال میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں میڈیا کے نمائندوں اور وکلا سمیت 53 افراد جاں بحق جب کہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے سول اسپتال کی ایمرجنسی کے مرکزی دروازے پر اس وقت دھماکا ہوا جب ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر بلال انور کاسی کی لاش لائی گئی تھی اور اس وقت وہاں وکلا ، میڈیا کے نمائندے اور اہم سرکاری شخصیات بھی موجود تھیں۔ دھماکے کے فوری بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔
اسپتال ذرائع نے دھماکے کے نتیجے میں 53 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جن میں بلوچستان بار کے سابق صدر تاج محمد کاکڑ سمیت کئی صحافی اور وکلا بھی شامل ہیں جب کہ درجنوں افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ طبی عملے نے عوام سے خون کے عطیات جمع کرانے کی اپیل کردی ہے۔ اس وقت سول اسپتال میں 38 ، سی ایم ایچ میں 13 جب کہ بولان میڈیکل کمپلیکس میں2 لاشیں موجود ہیں۔

دوسری جانب واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے اسپتال کے مختلف شعبوں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے نتیجے میں طبی سہولیات کی فراہمی کا سامان اور دیگر دفتری سامان کا نقصان ہوا ہے جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ دھماکے کی جگہ سے شوہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں کیا گیا دھماکا خود کش تھا اور اس میں 15 سے 20 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ بزدلانہ واقعہ ہے ،ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام ، فورسز اور پولیس کی بے پناہ قربانیوں کے بعد امن بحال ہوا، کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سول اسپتال کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، دہشت گرد اس طرح کی کاروائیوں سے قوم کو ڈرا نہیں سکتے۔

دوسری جانب واقعے کے بعد پاکستان بار کونسل نےملک گیر یوم سوگ کا اعلان کردیا جس کے بعد ملک بھر میں وکلا برادری نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کردیا۔
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کمزور دل افراد نہ دیکھیں

کوئٹہ سول ہسپتال میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد کی مکمل اور تفصیلی ویڈیو -

کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خود کش حملہ ۔ 60سے زائد بے گناہ افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 50سے زائد زحمی ہو گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں وکلاء کی بڑی تعداد شامل ہیں جبکہ دو صحافی ، سیکورٹی اہلکار اور محکمہ صحت کے اہلکاربھی لقمہ اجل بن گئے ۔ خود کش حملے سے پہلے نامعلوم ٹارگٹ کلر نے بلوچستان ہائی بار ایسو سی ایشن کے صدر بلال انور کانسی کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور خود کش حملے سے پہلے وکلاء برادری کی بڑی تعداد بلال انور کانسی کی میت کے ساتھ ہسپتال میں موجود تھی کہ اس دوران نامعلوم خود کش حملہ آور نے خود دھماکے سے اُڑا دیا ۔ ذرائع کے مطابق خود کش دھماکے کے بعد چاروں اطراف سے نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ موجود ہے کیونکہ بیشتر زحمیوں کی خالت نازک بتائی جاتی ہے


ویڈیو


لنک

 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" ملوث ہے، ثنااللہ زہری

ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے



ہم کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے نہیں بیٹھیں گے بلکہ ان کا مقابلہ کریں گے، وزیراعلی بلوچستان. فوٹو: فائل

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کا کہنا ہے کہ میرے پاس شواہد موجود ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را” ملوث ہے۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے نواب ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را” ملوث ہے جس کے شواہد موجود ہیں جب کہ وزیراعظم اور دفتر خارجہ سے اس حوالے سے ملاقات کروں گا اور شواہد پیش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کاررائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے بار بار شواہد دے رہا ہوں اور پرسوں بھی وزیرداخلہ کو شواہد دئیے، ہم کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے نہیں بیٹھیں گے بلکہ ان کا مقابلہ کریں گے۔

وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پہلے ہمارے وکیل کو قتل کیا پھر خودکش حملہ آور نے اسپتال میں خود کو اڑایا، دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اب وہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں، ان کا کوئی دین مذہب نہیں جنگ کے دوران بھی اسپتالوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی عوام اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، پہلے بھی عوام کو تحفظ دیا آئندہ بھی دیں گے، اس طرح کی حرکتوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
کوئٹہ دھماکہ ، ایران کی طرف سے بلوچستان سے ایرانی مداخلت ختم کرنے کی کاروائیوں کا جواب ہو سکتا ہے... ضروری نہیں جواب ایران سے آئے دہشت گرد ہی دیں گے.. مدعا سپورٹ کا ہے...
بلوچستان سے گرفتار ہونے والے را کے جاسوس نے کلبھوشن نے ایرانی حمایت کا اقرار کیا تھا... اور را ، ایران گڑھ جوڑ بی ایل اے دہشت گردوں کی بیک پر بھی رہا ہے بلکہ ہے...
کلبھوشن نے چار بہار ( ایرانی بندرگاہ) استعمال کرنے کا بھی اعتراف کیا... اور اس بندرگاہ کا معاہدہ ہی بھارت اور ہندوستان کے مابین ، پاک چین راہداری ایگریمنٹ کے بعد ہوا..
اس سے قبل بلوچستان سے افغان انٹیلجنس کا آفیسر گرفتار ہوا تھا.. جس کے پاس ایرانی پاس پورٹ تھا...
میرا خیال ہے اب ایران آہستہ آہستہ کھل کر سامنے آ رہا ہے... اور وہ گریٹ گیم جو 9/11 کے بعد اس خطے میں شروع ہوئی واضح ہو رہی ہے.... شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ امریکہ کے افغانستان ( طالبان حکومت ) پر حملہ کو ایران کی مکمل پشت پناہی حاصل تھی.. جس مں بھرپور حصہ ہندوستان نے بھی ڈالا.... بھارتی وزیر داخلہ کی ٹھکائی بھی ذہن میں رکھیے..
اسی نے پاکستان کو مجبور کیا کہ وہ اس جنگ میں کم از کم نقصانات کے لیے پراکسی وار میں اتحادی بن کر گھسے... اس حکمت عملی کا مذاق بنایا جاتا تھا.. مگر دیکھیے.. پتے شو ہو رہے ہیں.. مزید بھی ہوں گے...
(ہمارا پاکستان)
(سیدرا ‏صدف‬۔۔۔ فیس بک سے )​
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بھارتی بربریت، سفاکیت، حیوانیت اوردہشت گردی پر جب بھی پاکستان سے آواز اٹھائی جاتی ہے تو پاکستان کو اندرونی خلفشاراور دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔ کوئٹہ کا افسوسناک سانحہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

(فیس بک سے)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
13962745_935986966526911_5747591412220348081_n (1).jpg

بھارتی جاسوس کلبوشن جوکہ ایرانی تعاون سے بلوچستان میں دہشت گردی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
عزیر بلوچ نے ایران کی مدد سے بلوچستان میں دہشت گردی کے اعترافات کئے مگر ہمیں اب بھی انکے خلاف بولنے سے منع کیا جاتا ہے
بس ہوگیا اب ہم مزید لاشیں نہیں اٹھاسکتے ملک دشمنوں کو بے نقاب کیا جائے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
استغفراللہ
 
Top