• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سوچ بدلیں۔

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
جب انسان کے آس پاس کے لوگ اس کو کمزور کرتے ہیں اور شیطان بھی وسوسے ڈالتا ہے تو انسان سوچتا ہے کہ اتنا ہی دین کافی ہے جتنا سب لوگ کر رہے ہیں۔ مجھے اتنا آگے جانے کی کیا ضرورت ہے؟ اور اور بھی تو نہیں نہ کر رہے ( پھر مختلف لوگوں کا خیال آتا ہے) تو پھر میں نے بھی نہ کیا تو کیا ہوا؟

تو ایسی صورت میں نیکی کا کوئی کام جو وہ کرنا چاہتا ہے تو اس پر وہ قائم نہیں رہ سکتا، وہ پیچھے ہٹنے لگتا ہے، اور خصوصاََ اگر ایسا ماحول ہو کہ جہاں انسانوں میں سے کوئی ساتھ دینے والا نہ ہو، انسان تنہا محسوس کرے تو اس کے لیئے مشکل ہو جاتا ہے۔

تو پھر کیا چیز ہوتی ہے جو انسان کو ہلنے نہیں دیتی؟ وہ کیل کی طرح جم جاتا ہے، چاہے دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے۔

وہ اللّٰہ کی خاص مدد ہوتی ہے
! اللّٰہ ایسے لوگوں پر فرشتے اتار کر ان کے ذریعے ان کے دل کو ڈھارس اور سکون دیتے ہیں کہ وہ مخالفتوں کے ہجوم میں بھی پرسکون رہتا ہے۔
 
Top