• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سچے اولیاء اللہ سے قیامت کے روز پوچھ گچھ

شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
اور وه دن بھی قابل ذکر ہے جس روز ہم ان سب کو جمع کریں گے
پھر مشرکین سے کہیں گے کہ تم اور تمہارے شریک اپنی اپنی جگہ
ٹھہرو، پھر ہم ان کے آپس میں پھوٹ ڈال دیں گے اور ان کے وه شرکا
کہیں گے کہ تم ہماری عبادت تو نہیں کرتے تھے,سو ہمارے تمہارے درمیان
اللہ کافی ہے گواه کے طور پر، کہ ہم کو تمہاری عبادت کی خبر بھی نہ
تھی اس مقام پر ہر شخص اپنے اگلے کیے ہوئے کاموں کی جانچ کرلے گا
اور یہ لوگ اللہ کی طرف جو ان کا مالک حقیقی ہے لوٹائے جائیں گے اور
جو کچھ جھوٹ باندھا کرتے تھے سب ان سے جاتا رہے گا
( سورة يونس آیت نمبر: 30-28)
اور جس دن اللہ تعالیٰ انہیں اور سوائے اللہ کے جنہیں یہ پوجتے رہے،
انہیں جمع کر کے پوچھے گا کہ کیا میرے ان بندوں کو تم نے گمراه کیا تھا
یا یہ خود ہی گمراہ ہوگئے تھے؟ وه جواب دیں گے کہ تو پاک ہے خود ہمیں
ہی یہ زیبا نہ تھا کہ تیرے سوا اوروں کو اپنا کارساز بناتے بات یہ ہے کہ تو نے
انہیں اور ان کے باپ دادوں کو آسودگیاں عطا فرمائیں یہاں تک کہ وه نصیحت
بھلا بیٹھے،اور یہ لوگ تھے ہی ہلاک ہونے والے تو انہوں نے تو تمہیں تمہاری
تمام باتوں میں جھٹلایا، اب نہ تو تم میں عذابوں کے پھیرنے کی طاقت ہے،
نہ مدد کرنے کی، تم میں سے جس جس نےظلم(شرک) کیا ہے ہم
اسے بڑا عذاب چکھائیں گے
( سورة الفرقان آیت نمبر: 19-17)
 
بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
سچے اولیاء اللہ کا مقام دنیا میں
ترجمہ داؤد راز
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی اسے میری طرف سے اعلان جنگ ہے اور میرا بندہ جن جن عبادتوں سے میرا قرب حاصل کرتا ہے اور کوئی عبادت مجھ کو اس سے زیادہ پسند نہیں ہے جو میں نے اس پر فرض کی ہے (یعنی فرائض مجھ کو بہت پسند ہیں جیسے نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ) اور میرا بندہ فرض ادا کرنے کے بعد نفل عبادتیں کر کے مجھ سے اتنا نزدیک ہو جاتا ہے کہ میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں۔ پھر جب میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں تو میں اس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے، اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے، اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے، اس کا پاؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے اور اگر وہ مجھ سے مانگتا ہے تو میں اسے دیتا ہوں اگر وہ کسی دشمن یا شیطان سے میری پناہ مانگتا ہے تو میں اسے محفوظ رکھتا ہوں اور میں جو کام کرنا چاہتا ہوں اس میں مجھے اتنا تردد نہیں ہوتا جتنا کہ مجھے اپنے مومن بندے کی جان نکالنے میں ہوتا ہے۔ وہ تو موت کو بوجہ تکلیف جسمانی کے پسند نہیں کرتا اور مجھ کو بھی اسے تکلیف دینا برا لگتا ہے۔
صحیح بخاری ، حدیث نمبر : 6502

سچے اولیاء اللہ کا مقام بروز قیامت
ترجمہ شیخ السلام ڈاکٹر طاہر القادری
’’حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ راویت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تمہارے کسی ایک شخص کا بھی دنیا میں کسی حق بات کے لئے تکرار کرنا اس قدر سخت نہیں ہو گا جو تکرار مومنین کاملین اپنے پروردگار سے اپنے ان بھائیوں کے لئے کریں گے جو جہنم میں داخل کئے جا چکے ہوں گے۔ وہ عرض کریں گے : اے ہمارے پروردگار! ہمارے یہ بھائی ہمارے ساتھ نمازیں پڑھتے تھے اور ہمارے ساتھ روزے رکھتے تھے اور ہمارے ہی ساتھ حج کرتے تھے اور تو نے انہیں دوزخ میں ڈال دیا ہے۔ اس پر اللہ تعالیٰ فرمائے گا : اچھا تم جنہیں پہچانتے ہو انہیں جا کر خود ہی دوزخ سے نکال لو۔"
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304

لگے ہاتھوں ذرا ان سچے اولیاء اللہ کی صفات بھی قرآن و احادیث نبوی سے بیان فرما دیں تو مہربانی ہو گی - تاکہ سچے اور جھوٹے اولیاء اللہ کو پہچاننے میں آسانی ہو سکے-
 
شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
یہ حدیث تو بلکل صحیح ہے لیکن آپ نے کس بات کے اعتراض میں یہ حدیث پیش کی؟
کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کے ہم اولیاء اللہ سے دشمنی رکھتے ہیں؟ اگر آپ کا خیال ایسا ہے تو وہ بلکل غلط ہے کیونکہ ہم اولیاء اللہ سے دشمنی نہیں رکھتے ہم تو صرف ان کی عبادت سے منع کرتے ہیں،اب آپ کہیں گے کہ ہم کونسا ان کی عبادت کرتے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ دعا،قربانی،نذرونیاز یہ سب عبادت کی قسمیں ہیں جو آپ ان کیلئے کرتے جس کی کوئی بھی دلیل آپ کے پاس نہیں ہے۔
 
جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
اولیاءاللہ سب سچے ہوتے ہیں البتہ اولیاء الشیطان جھوٹے ہوتے ہیں اسلیے ۔ سچے اولیاءاللہ ۔کی تعبیر صحیح نہیں ہے۔واللہ اعلم بالصواب
 
شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
بات تو آپ کی ٹھیک ہے لیکن بعض لوگوں نے اولیاء الشیطان کو اولیاء اللہ کا درجہ دے رکھا ہے اس لئے ساتھ "سچے" لکھا تانکہ حق بات واضح ہو سکے۔
 
Top