• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سیدنا ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ کا توشہ دان

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کھجوریں لایا اور عرض کیا یا رسول اللہ ان میں برکت کی دعا کیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں جمع کرکے میرے لئے دعا کی اور فرمایا لو پکڑو اور اسے اپنے توشہ دان میں رکھ دو۔ جب تم لینا چاہو تو ہاتھ ڈال کر لے لینا اور اسے جھاڑنا نہیں۔ سیدنا ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس میں سے کتنے ہی ٹوکرے اللہ کی راہ میں خرچ کئے پھر خود بھی ہم اس میں سے کھاتے تھے۔ اور دوسروں کو بھی کھلاتے تھے وہ تھیلی کبھی میری کمر سے جدا نہیں ہوئی تھی۔ لیکن جس روز سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو قتل کیا گیا اس روز وہ گر گئی۔ یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔ اور کئی سندوں سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس سند کے علاوہ بھی منقول ہے۔

جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 1810 مناقب کا بیان :
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مناقب

دلائل النبوۃ میں امام بیہقی رحمہ اللہ نے ایک روایت کو نقل کیا ہے ، جو سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عیہ وسلم ایک غزوہ میں تھے، آپ صلی اللہ عیہ وسلم کو کھانے کی ضرورت محسوس ہوئی،تو پوچھا : '' اے ابو ھریرہ ! تمہارے پاس کھانے کو کچھ ہے ؟'' میں نے جواب دیا : میرے پاس توشہ دان میں کچھ کھجوریں موجود ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''اس کو لاؤ '' میں توشہ دان لایا تو آپ صلی اللہ عیہ وسلم نے فرمایا :''چمڑے کا فرش لاؤ '' میں نے چمڑے کا فرش بچھا دیا آپ صلی اللہ عیہ وسلم نے اس میں اپنا ہاتھ داخل کیا اور
کھجوروں کواپنے ہاتھ میں لیا جن کی تعداد اکیس تھی، پھر آپ صلی اللہ عیہ وسلم ہر ایک کھجور زمین پر رکھتے رہے اور بسم اللہ پڑھتے رہے، یہاں تک کہ آخری کھجورپر بھی ایسے ہی بسم اللہ پڑھا اور کھجوروں کو جمع کر کے فرمایا :'' فلاں اور اس کے ساتھیوں کو بلاؤ '' انہوں نے آکر کھایا اور آسودہ ہو کر نکل گئے پھر آپ صلی اللہ عیہ وسلم نے فرمایا :'' فلاں اور اس کے ساتھیوں کو بلاؤ '' وہ بھی آئے آسودہ ہو کھایا اور چلے گئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :'' فلاں اور اس کے ساتھیوں کو بلاؤ '' انہوں نے بھی آسودہ ہو کر کھایا اور چلے گئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :'' فلاں اور اس کے ساتھیوں کو بلاؤ '' (اس کے بعد بھی)کھجور بچ گئی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : '' بیٹھ جاؤ ؛؛ میں بیٹھ گیا پھر ہم دونوں نے کھایا اور ایک کھجور باقی رہ گئی تو میں نے اپنا توشہ دان رکھ لیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' اے ابو ھریرہ جب کھانے کو دل کرے تو اپنا ہاتھ داخل کر کے (ضرورت کے مطابق ) لے لینا اور اسے مت پلٹنا ورنہ وہ تم پر پلٹ جائے گا ''
سیدنا ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب بھی کھجور کھانےکا ارداہ کرتا تو اپنا ہاتھ توشہ دان میں داخل کرتا، میں نے اللہ کی راہ میں اس میں سے پچاس وسق کھجور دی وہ توشہ دان میرے کجاوے کے پیچھے لٹکا رہتا تھا لیکن جب سیدنا عثمان رضی اللہ کی شہادت ہوئی تو وہ توشہ دان کھو گیا۔
(دلائل النبوۃ 6 /110/109)
(یہ روایت مسند احمد(رحمہ اللہ ) میں بھی موجود ہے اور امام ابن کثیر رحمہ اللہ اسے البدایۃ و النہایۃ میں بھی لیکر آئے ہیں)
۔۔۔
 
Top