• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شانِ مہتمم!

سرور احمد

مبتدی
شمولیت
اپریل 12، 2016
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
3
نظم....مہتمم کی شانِ اغلظ میں..!


خدا تجھے کسی مدرسے کا مہتمم بنا دے!
کہ تیرے پیٹ کی آنتوں میں کچھ حرام نہیں!

.................................................

مہتمم کے آگے اپنا سر جھکانا چھوڑ دے!
چندہ کرکے پیٹ اس کا تُو بڑھانا چھوڑ دے!

ہے خدا بس ایک اس کا کوئی بھی ساجھی نہیں
مہتمم کو اپنا اب تُو رب بنانا چھوڑ دے !

"یاکلون النار"لیکن ڈر خدا کا کچھ نہیں
ان کمینوں کو خدا سے تو ڈرانا چھوڑ دے!

جن کا سپنا ایک گاڑی ایک بنگلہ ہو انہیں
دین کی باتیں سنا کر دیں سکھانا چھوڑ دے!

گندی فطرت رکھنے والوں سے بھلائی کی امید!
اپنی آنکھوں میں تو ایسے خواب لانا چھوڑ دے!

مارتا ہے بے سبب بچوں کو جو بھی مہتمم
اس سے کہہ دو حرکتیں یہ بزدلانہ چھوڑ دے !

دشمنی ہے انبیا سے یا عداوت دین سے
وارثین انبیاء کو اب رلانا چھوڑ دے !

مانگ کر کھاتے ہیں مہمانِ نبی کے نام سے
ان فقیروں کو تو اپنے، گھر بلانا چھوڑ دے !

کھاکے خیرات وزکوۃ وصدقہ بے حس ہوگئے
خرچہ ان کے گھر کا جاہل اب چلانا چھوڑ دے !

سو کمینے جب مرے اک مہتمم پیدا ہوا
ان کو اچھا،نیک کہنااور بتانا چھوڑ دے !

اے مدرس آخرت میں کچھ بھلا گر چاہے تُو
جی حضوری کرکے طورِ مجرمانہ چھوڑ دے !

مانتا ہوں مہتمم سب ایک سے ہوتے نہیں
اس لیے کچھ نام لے کر،کان کھانا چھوڑ دے!

مرزا جاہل

نوٹ:اشعار میں پوشیدہ خیال اور بے تکے طنز سے شاعر کا متفق ہونا ضروری نہیں،نیز اسے شاعر کے شعری ذوق کا معیار نہ بنائیں...
اسے بھنگاربیچنے والے کے وزن پہ تولا گیا ہے...سونار کے نہیں.. اس لیے دوچار لفظ وزن سے کم زیادہ نکل سکتے ہیں!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,478
پوائنٹ
964
مانتا ہوں مہتمم سب ایک سے ہوتے نہیں
اس لیے کچھ نام لے کر،کان کھانا چھوڑ دے!
مہتم حضرات کی شخصیت متنازع رہتی ہے ، لیکن نظم میں جن لوگوں کے اوصاف بیان کیے گئے ہیں ، ایسے ’ نام کچھ ‘ ہیں ، جبکہ اکثریت اس درجے تک خراب نہیں ۔
ہاں البتہ بہترین مہتم حضرات کی تعداد بھی کم ہی ہے ۔
کسی خیراتی ادارے کا مہتمم یا ناظم ہونا ، ہر کسی کے بس کی بات نہیں ، بہت جرات اور ہمت کا کام ہے ، لیکن اس بگڑتے ہوئے نظام پر اسی کے اندر سے آواز اٹھانا بھی آسان کام نہیں ۔
بعض دفعہ مستقبل داؤ پر لگانا پڑتا ہے ۔
اس اعتبار سے شاعر داد کے مستحق ہیں ۔ ضرورت ہے کہ اس موضوع پر زیادہ لکھا جائے ۔
اس سے متعلق کچھ تحریریں فورم پر پہلے سے موجود ہیں :
مدارس کے ضعیف العمر اور بیمار اساتذہ
دینی مدارس ۔۔۔ ایک دلخراش رخ
 
Top