• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شاہد اکبر ۔ تفسیر السراج۔ پارہ:۵

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
فَكَيْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّۃٍؚبِشَہِيْدٍ وَّجِئْنَا بِكَ عَلٰي ہٰٓؤُلَاۗءِ شَہِيْدًا۝۴۱ۭ۬
پھر اس وقت کیا ہوگا جب ہم ہراُمت میں سے ایک گواہ بلائیں گے اورتجھے(اے محمدصلی اللہ علیہ وسلم) ان مسلمانوں پر گواہ لائیں گے۔۱؎(۴۱)
شاہد اکبر

۱؎ اس آیت میں شان رسالت پناہﷺ کا ذکر جمیل ہے اور آپ کے رتبۂ ختمیت وکمال کا تذکرہ ہے ۔

قیامت کے دن جب تمام لوگ جناب باری کے سامنے پیش کیے جائیں گے تو بطور اتمام حجت کے پوچھا جائے گا کہ بتاؤ تم تک ہمارے احکام پہنچے تھے یا نہیں؟ اور اس کے بعد انبیاء ورسل کی جماعت فرداً فرداً بطور گواہ وشاہد کے پیش ہوگی اور کہے گی کہ خداوندا! ہم نے تیرے احکام بلاکم وکاست تیرے بندوں تک پہنچادیئے اور اس کے بعد شاہد اکبر جلوہ فرما ہو گا یعنی خواجۂ کون ومکاں صلی اللہ علیہ وسلم اور گواہی دے گا کہ سارے نبی سچ کہتے ہیں۔ انھوں نے تبلیغ حق میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔ گویا آپ کا وجود بجائے خود تصدیق ہے تمام نبوتوں کی اور آپ نبیوں کے نبی اور تمام رسولوں کے رسول ہیں۔ آپ کی تصدیق کے بغیر تمام نبوتیں ناقص ہیں۔ آپ کو درجۂ کمال وختمیت عطا کیا گیا ہے کہ آخری فیصلہ شہادت پر موقوف ہے۔
حل لغات

{شَھِیْدٌ}گواہ۔ مبلغ ۔ حاضر۔
 
Top