• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شاہ ولی الله رحمة الله تعالى علیه کے نعتیہ اشعار و شروحات

شمولیت
مارچ 08، 2018
پیغامات
36
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
12
شاہ ولی الله محدث دہلوی کے
مشہور نعتیہ اشعار اور شروحات

ینادی ضارعا لخضوع قلب
وذل وابــتـھـال والجــــتـاء
رسـول اللــه یاخــیرالبــرایـا
نوالکـــ ابـتـغی یوم القضـاء

حاجت مندی، دل کی عاجزی، انکساری، تضرع اور التجاء کے ساتھ رسول ﷲ کو ندا کرے اور عرض کرے کہ اے مخلوق سے افضل ذات! میں آپ سے قیامت کے روز عطا کا خواستگار ہوں

( شرح قصیدہ ہمزیہ شاہ ولی ﷲ، فصل ششم، مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی، ص۳۳)

لابدست ازاستمداد بروح آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم
حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام کی روح پاک سے مددحاصل کرناضروری ہے۔
(شرح قصیدہ اطیب النغم، فصل اول درتشبیب بذکر الخ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی، ص۲)

بنظرنمی آید مرامگر آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کہجائے دست زدن اندوہگین ست درہرشدّتے
مجھے تو ہر مصیبت میں اور ہر پریشان حال کے لئے حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کادستِ تصرف ہی نظرآتا ہے
(شرح قصیدہ الطیب النغم، فصل اول درتشبیب بذکرالخ، مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی، ص۴)

بہترین خلق خداست درخصلت ودرشکل ونافع ترین ایشان ست مردماں رانزدیک ہجوم حوادث زماں
زمانے کے حوادث میں لوگوں کے لئے آپ سے بڑھ کر کوئی نافع نہیں ہے.
(شرح قصیدہ الطیب النغم، فصل چہارم، مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی، ص۶)

فصل یازدہم درابتہال بجناب آں حضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم رحمت فرستد برتوخدائے تعالٰی اے بہترین کسیکہ امیدداشتہ شوداے بہترین عطاکنندہ
گیارہویں فصل حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام کی مدح میں ہے اے بہترین مددگار اورجائے امید اور بہترین عطا کرنے والے! آپ پر اﷲ تعالٰی کی بے شمار رحمتیں ہوں۔
(شرح قصیدہ اطیب النغم، فصل یازدہم، مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی، ص۲۲)

تو پناہ دہندہ منی ازہجوم کردن مصیبتے وقتیکہ بخلاند دردل بدترین چنگلالہارا
آپ مجھے ہرایسی مصیبت میں جودل میں بدترین اضطراب پیداکرے، پناہ دیتے ہیں۔
(شرح قصیدہ اطیب النغم، فصل یازدہم، مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی، ص۲۲)

آخر حالتی کہ ثابت است مادح آں حضرت را صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم وقتیکہ احساس کند نارسائی خودرااز حقیقت ثناضراعۃ (بالفتح) خواری و زاری، ابتہال واخلاص دردعا آنست کہ ندا کند زار وخوارشدہ بشکستگی دل واظہار بے قدری خود، باخلاص درمناجات وپناہ گرفتن بایں طریق، اے رسول خدا، اے بہترین مخلوقات، عطائے ترامیخواہم روزفیصل کردن

مایوسی کے وقت مدح کرنے والے کی آخری حالت میں یہ دعااور ثنا ہونی چاہئے کہ وہ اپنے کو انتہائی گریہ و زاری اور دل جمعی اور اظہار بے قدری میں خلوص کے ساتھ پناہ حاصل کرتے ہوئے یہ مناجات کرے اور کہے کہ اے رسول خدا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم، اے اﷲ تعالٰی کی مخلوق میں بہترین ذات! قیامت کے روز میں آپ کی عطا کاخواستگار ہوں۔
(شرح قصیدہ ہمزیہ، فصل ششم، مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی، ص۳۳)

وقتیکہ فرودآید کار عظیم درغایت تاریکی پس توئی پناہ از ہر بلا
جب کوئی کام تاریکی کی گہرائی میں گرجائے تو آپ ہی ہر بلامیں پناہ دیتے ہیں
(شرح قصیدہ ہمزیہ،فصل ششم، مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی، ص۳۳)

بسوئے توست آوردن من وبہ توست پناہ گرفتن من ودرتوست امید داشتن من
میری جائے پناہ، میری جائے امید اور میرے مرجع آپ ہی ہیں
(شرح قصیدہ ہمزیہ،فصل ششم، مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی، ص۳۴)

جائے دست اندوہگین است در ہر شد تے
ہمیں نظر نہیں آتا مگر آں حضرت صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ہر مصیبت کے وقت غمخواری فرماتے ہیں.
(اطیب النغم فی مدح سید العرب والعجم، فصل اول تحت شعر معتصم المکروب فی کل غمرۃ، مطبع مجتبائی دہلی ص۴)
 
Top