• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شدت پسندی کے خلاف برطانیہ کے علماء کا آن لائن میگزین

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
Image copyrightAP
Image captionاس آن لائن میگزین کا مقصد انٹرنیٹ پر شدت پسندوں کی بڑھتی ہوئی لہر کا مقابلہ کرنا ہے

برطانیہ میں شدت پسندی کے مقابلے میں ’انٹرنیٹ پر دوبارہ اپنی جگہ حاصل‘ کرنے مقصد کے تحت ایک نئے آن لائن میگزین کا اجرا کیا گیا ہے۔
’حقیقہ‘ نامی یہ میگزین برطانوی علمائے دین نے شروع کیا ہے اور اس کے نام کا مطلب سچائی یا حقیقت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد نوجوانوں کو شدت پسند تنظیموں کی حقیقت کے بارے میں مزید آگاہی فراہم کرنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ دولت اسلامیہ جیسے شدت پسند گروہوں کے عمل کا براہ راست جواب ہے۔
دولت اسلامیہ اپنے پیغامات پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتی ہے۔
’امامز آن لائن‘ نامی ویب سائٹ کی جانب سے شروع کیے گئے اس میگزین کے اجرا کے لیے لندن میں ایک سو سے زائد امام اکٹھے ہوئے۔
امامز آن لائن ڈاٹ کام کے سینیئر ایڈیٹر قاری عاصم کے مطابق: ’کسی نہ کسی کو اس جگہ سے دولت اسلامیہ کا قبضہ ختم کرانا ہو گا، اور ایسا صرف امام اور مذہبی رہنما کر سکتے ہیں جو اپنے معاشرے کی اصلاح کرتے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اب ہم ایک ڈیجیٹل دنیا میں رہتے ہیں، کچھ نوجوان مسجد میں نہیں آتے اور ہم نے ان تک پہنچنا ہے اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں یہ مسلمانوں کا کردار ہو گا۔‘

Image copyrightAFP

Image captionایک اندازے کے مطابق ٹوئٹر دولت اسلامیہ کے حمایتیوں کے 70 ہزار سے زائد اکاؤنٹ ہیں

اس میگزین کے لیے لکھنے والے ماہرین کا دولت اسلامیہ اور دیگر شدت پسند گروہوں کے مقابلے میں بیانیہ پیش کرنے اور قرآن کی ان آیات کی تشریح کرنے کا ارادہ ہے جنھیں شدت پسند یورپ اور اسلامی دنیا سے نوجوانوں کو شام اور عراق میں لڑنے اور مرنے کے لیے مائل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
امامز آن لائن ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر شوکت وڑائچ کا کہنا ہے کہ ’ہم لہر کا رخ موڑ رہے ہیں۔‘
انھوں نے کہا: ’ابھی ایک طویل سفر کرنا باقی ہے، ہم جانتے ہیں کہ آن لائن مسلم آبادی کی مدد کرنے اور ان کو متحد کرنے کی کوششوں سے ہم پرتشدد آوازوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔‘
ان کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کے ابلاغ کے حجم اور رفتار نے سب کو حیران کر دیا ہے کیوں کہ شام اورعراق سے فیس بک اور ٹوئٹر پر روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زیادہ پوسٹیں نشر کی جاتی ہیں۔
شوکت وڑائچ کا کہنا تھا کہ اماموں کے لیے حقیقی دنیا سے بڑھ کر آن لائن اپنی موجودگی کا احساس دلانا ناگزیر تھا، جہاں سے بیشتر مسلمان نوجوان معلومات حاصل کرتے ہیں۔
لندن میں ہونے والی تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ انھوں نے اسلام کے تمام گروہوں، دیوبندی، صوفی، سنی، شیعہ اور بشمول ثقافتی گروہوں جن میں صومالی، عرب، پاکستان اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے نووارد مسلمانوں کو اکٹھا کیا ہے۔
یہ میگزین شدت پسندی کی وکالت کرنے والے گروہوں کی بڑھتی ہوئی لہر کا مقابلہ کر رہا ہے۔

Image copyrightTHINKSTOCK

Image captionدولتِ اسلامیہ اپنا پیغام پہنچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرتی ہے

ایک اندازے کے مطابق ٹوئٹر پر دولت اسلامیہ کے حمایتیوں کے 70 ہزار سے زائد اکاؤنٹ ہیں، جبکہ یہ گروہ دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس مثلاً ’ڈااسپورا‘ کا استعمال بھی کرتا ہے اور اس کا اپنا میگزین بھی ہے۔
دولت اسلامیہ سوشل میڈیا کا استعمال نہ صرف اپنے پیغامات پھیلانے کے لیے کرتا ہے بلکہ دہشت گرد حملوں کی حوصلہ افزائی اور قتال کی ویڈیوز نشر کرنے کے لیے بھی استعمال کرتا ہے۔
دولت اسلامیہ کے خلاف ٹوئٹر پر اٹھنے والی دیگر اہم آوازوں میں ہیش ٹیگ notinmyname# اور wewillinspire@ شامل ہیں۔
بحوالہ : بی بی سی اردو
 
Top