• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شدید گرمی؛ سندھ کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
شدید گرمی؛ سندھ کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے


سندھ بھر میں ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوتی ہیں، فوٹو : فائل

کراچی: حکومت سندھ نے شدید گرمی کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں قبل از وقت ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز 19 مئی سے 24 جولائی تک بند رہیں گے، موسم گرما کی قبل از وقت تعطیلات کا اعلان شدید گرمی کے پیش نظر کیا گیا ہے تاہم انٹر میڈیٹ کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

دوسری جانب بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 14اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوتی ہیں۔
 
Top