• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شرکیہ الفاظ سے پاک بہترین نعتیں

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
ربیع الاول کے مہینہ کی مناسبت سے کہ اس میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اس دنیا میں آمد بھی ہوئی اور رخصتی بھی، نعت سننے کو دل کرتا ہے۔ کچھ نعتیں سن رہا تھا تو احساس ہوا کہ بلاشبہ نعت سننے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قلبی تعلق میں اضافہ ہوتا ہے اور ایمان بالرسالت کی تکمیل کے ذرائع میں سے ایک اہم ترین ذریعہ نعت نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہے۔ اس تھریڈ کا مقصد یہ ہے کہ ایسی نعتیں جمع کر دی جائیں کہ جن میں شرکیہ الفاظ نہ ہوں۔

میری رائے میں ہمیں ایسے لوگوں کی نعتوں کی بھی ایڈیٹنگ کر کے ایک البم تیار کرنا چاہیے جو اپنی نعتوں میں شرکیہ الفاظ استعمال کر لیتے ہیں جیسا کہ اویس رضا قادری کہ ان کی آواز میں خوبصورتی ہے۔ اب اگر انہوں نے کوئی ایسی نعت پڑھی ہے کہ جس کے کچھ اشعار بہت ہی خوبصورت ہیں اور کچھ میں الفاظ کا انتخاب غیر مناسب ہے تو کوئی سلفی بھائی اس نعت کی ایسی ایڈیٹنگ کر دے کہ وہ معترضہ اشعار اس میں سے ڈیلیٹ کر کے بقیہ نعت یہاں پوسٹ کر دی جائے تو اس طرح شرک سے پاک نعتوں کا ایک وسیع البم تیار ہو سکتا ہے کہ جس سے ایک طرف تو اہل توحید کے ذوق کی تسکین ہو سکتی ہے اور دوسری طرف عوام کو یہ پیغام بھی دیا جا سکتا ہے کہ نعت کہنا اور سننا ہمارے ایمان وعمل کا حصہ ہے لیکن یہ فلاں چیزیں ہمیں مناسب نہیں لگتیں لہذا ہم نے انہیں نکال دیا ہے۔

میرے خیال میں اگر ہم صرف پیغام ٹی وی یا جنید جمشید وغیرہ پر اکتفا کر لیتے ہیں تو خوبصورت آواز میں پڑھی گئی پر اثر نعتوں کے ایک بہت بڑے ذخیرے اور ورائٹی سے محروم رہ جاتے ہیں۔ لہذا اگر کوئی بھائی یہ کام کریں کہ ای نعت جیسی ویب سائیٹس سے کسی بھی معروف مکتبہ فکر کے معروف نعت خواں حضرات کی معروف نعتوں کی ایڈیٹنگ کر کے ایک ایسا البم تیار کر دیں جو کہ شرک سے پاک نعتوں پر مشتمل ہو تو یہ نہ صرف ایک صدقہ جاریہ ہو گا بلکہ دوسرے لوگوں کے لیے ایک میسج بھی ہو گا کہ ہمیں آپ کا نعت پڑھنا اور اس کا سننا اچھا لگتا ہے لیکن اس میں یہ چند الفاظ کا پڑھنا اور سننا ہم مناسب نہیں سمجھتے لہذا ہم نے انہیں ڈیلیٹ کر دیا۔ ہو سکتا ہے کہ اس طرح سے ان لوگوں کے ذہن میں بھی کوئی ایسے البم تیار کرنے کی ضرورت کا احساس پیدا ہو کہ جس میں معترضہ الفاظ نہ ہوں۔ اس میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ نعت اب ایک فن بن چکا ہے اور کچھ لوگوں نے اس کے کہنے میں بیسیوں سال لگائے ہیں اور ان کے نعت کہنے میں سننے والے کے لیے ایک ذوق کا سامان ہوتا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بہت اچھے موضوع کی طرف توجہ دلائی ہے آپ نے بھائی۔
جزاک اللہ خیرا
اور تھریڈ اصلاح کے لیے شروع کیا گیا ہے،یہ بہت مفید رہے گا۔ان شاء اللہ
کوشش شروع کرتے ہیں نعتوں کی تلاش کی۔۔۔اللہ تعالی سب کو توفیق دے۔آمین
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
670
ری ایکشن اسکور
742
پوائنٹ
301
چند دن پہلے میں نے ایک البم سنا تھا ،جس میں شرکیہ نعتوں کو ایڈٹ کر کے شرک سے پاک کر دیا گیا تھا،مجھے اچھی طرح سے یاد نہیں ہے کہ وہ کن لوگوں نے ایڈٹ کیا تھا،مگر صرف اتنا یاد پڑتا ہے کہ شاید دار الاندلس والوں نے یہ کام کیا تھا۔اس سلسلے میں ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اہلحدیث نعت خواں فداء الرحمٰن طیب حفظہ اللہ کلمہ گو مشرکین کی غلو آمیز نعتوں کو موحدانہ نعتوں اور حمدوں میں تبدیل کرتے ہیں، اگر ان کی یہ نعتیں جمع کی جائیں تو اچھا ہے۔ ان شاءاللہ
جیسے ایک حمد
 
Top