محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,006
- پوائنٹ
- 436
بعض شوہر کچھ کام ٹھیک طریقے سے نہیں کرپاتے یاکسی کسی مقام پر صحیح طور پر اپنا کردار ادا نہیں کرپاتے اور عموماً اسکی وجہ وہ تربیت ہوتی ہے جو انھیں بچپن میں اپنے گھر سے ملی ہے یاکسی پرانے واقع نے ان پر اپنے منفی اثرات چھوڑے ہیں ۔اور کبھی کبھار ایسا غلطی سے بھی ہوسکتاہے۔شوہر سے مذاق نہ کرے
ایسے موقعوں پر ایک سلیقہ شعار بیوی کاکام یہ ہے کہ وہ اس کو یکسر نظر انداز کردے جیسے کہ کوئی چیز ہوئی ہی نہیں ہے تاکہ مسئلہ اور زیادہ نہ بگڑے یااسطرح کا واقع کہیں اس کے ذہن میں نقش ہوکر نہ رہ جائے رہ گیا مسئلہ اس طرح کے واقع یا واقعات کی ڈھال لے کر شوہر کومذاق و تمسخر کانشانہ بنانا اور اس کی تذلیل کرناتوعین ممکن ہے کہ شوہر اسے اپنی بے عزتی خیال کرے کہ اسے کچھ کرنا نہیںآتا اور نہ اس کاکوئی فائدہ ہے پھر کوئی اسے چاہتا نہیں ہے ۔
ہوسکتا ہے کہ وہ اسکاعلاج گھر سے زیادہ سے زیادہ نکل کر کرئے اور یاکوئی ایساشخص تلاش کرے جو اس کی قدر کرتاہو اور اسکا احترام کرتاہو یہ بھی ممکن ہے کہ وہ اس مسئلے کو بیوی کو طلاق دیکر ختم کرے وہ جو بھی حل نکالے لیکن اس کا نقصان بیوی کوپہنچے گا۔