• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شوہر سے مذاق نہ کرے ۔ ۔ اسعد الزوجین

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
شوہر سے مذاق نہ کرے
بعض شوہر کچھ کام ٹھیک طریقے سے نہیں کرپاتے یاکسی کسی مقام پر صحیح طور پر اپنا کردار ادا نہیں کرپاتے اور عموماً اسکی وجہ وہ تربیت ہوتی ہے جو انھیں بچپن میں اپنے گھر سے ملی ہے یاکسی پرانے واقع نے ان پر اپنے منفی اثرات چھوڑے ہیں ۔اور کبھی کبھار ایسا غلطی سے بھی ہوسکتاہے۔

ایسے موقعوں پر ایک سلیقہ شعار بیوی کاکام یہ ہے کہ وہ اس کو یکسر نظر انداز کردے جیسے کہ کوئی چیز ہوئی ہی نہیں ہے تاکہ مسئلہ اور زیادہ نہ بگڑے یااسطرح کا واقع کہیں اس کے ذہن میں نقش ہوکر نہ رہ جائے رہ گیا مسئلہ اس طرح کے واقع یا واقعات کی ڈھال لے کر شوہر کومذاق و تمسخر کانشانہ بنانا اور اس کی تذلیل کرناتوعین ممکن ہے کہ شوہر اسے اپنی بے عزتی خیال کرے کہ اسے کچھ کرنا نہیںآتا اور نہ اس کاکوئی فائدہ ہے پھر کوئی اسے چاہتا نہیں ہے ۔

ہوسکتا ہے کہ وہ اسکاعلاج گھر سے زیادہ سے زیادہ نکل کر کرئے اور یاکوئی ایساشخص تلاش کرے جو اس کی قدر کرتاہو اور اسکا احترام کرتاہو یہ بھی ممکن ہے کہ وہ اس مسئلے کو بیوی کو طلاق دیکر ختم کرے وہ جو بھی حل نکالے لیکن اس کا نقصان بیوی کوپہنچے گا۔
 
Top