• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شک سے بچئے ۔ ضد نہ کرو۔۔۔ اسعد الزوجین

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
شک سے بچئے
گھر کو جو چیز سب سے زیادہ برباد کرتی ہے وہ ہے شک شکی عورت مرد کے لئے ایک مصیبت ہوتی ہے اور زندگی میں ایک آزمائش کی طرح ہوتی ہے۔چنانچہ اگر آپ نے کسی فون کاجواب نہیں دیا تو ا س کا مطلب ہے کہ یہ کسی عورت کا فون ہے جو آپ کو تلاش کر رہی ہے ۔اور اگر آپ کو گھر آنے میں دیر ہوجاتی ہے تو اس کامطلب ہے کہ آپ کسی عورت کے ساتھ تھے۔ اوراگر آپ کچھ سوچ رہے ہیں تو اس عورت کی سوچ میں گم ہیں ۔ایسی عورتیں شوہر کے ساتھ رہنے کے لائق نہیںہوتیں بلکہ ایسی عورتوں کو اکیلے رہنا چاہیئے تاکہ وہ کسی کی زندگی اجیرن نہ کریں۔

شکی عورت بیوی بننے کی مستحق نہیں ہوتی کیونکہ ایسی عورت اپنا گھر خود برباد کرتی ہے اور پھر شک اس کو اندھی غیرت کی طرف دھکیلتا ہے جوتباہی لے کرآتی ہے ۔ایک عقلمند بیوی جسے اپنے آپ پر بھروسہ ہوتا ہے وہ اپنے شوہر پر شک نہیں کرتی ورنہ اسکا شک اس بات کی دلیل ہوگا کہ اسکے پاس وہ صلاحیتیں اور خوبیاں ہیں جو بیوی میں ہونی چاہئیں اس لئے شوہر دوسری عورت کے پیچھے بھاگنے لگے۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
ضد نہ کرو
ضد ایک مذموم فعل ہے جو دل پر سیاہی جم جانے کی دلیل ہے ضدی شخص خودسر ہوتا ہے جبکہ میاں بیوی کی زندگی کی گاڑی باہمی مشوروں اور تعاون اور ایک دوسرے کے لئے قربانی کرنے سے چلتی ہے جس سے آپس کاپیار بڑھتا ہے ۔

لیکن ضدی عورت اپنی من مانی کرتی ہے ۔اگر شوہر اپنے گھر اور یا کسی جگہ جانے کوکہتا ہے اس کا دل نہیںچاہتا تو وہ انکار کردیتی ہے ۔اس کا جواب ہوتا ہے یاتو میرے گھر چلو یاپھر میں نہیں جارہی ۔چنانچہ شوہر اسے مختلف طریقوں سے قائل کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ضدی عورت اپنی ضد کی وجہ سے نہیں مانتی ۔اگر شوہراسے گھر میںکوئی خاص کام کرنے کو کہتا ہے اور وہ کام کرنا اسے پسند نہیں ہوتا تو وہ اس کام کو نہیں کرتی بلکہ ٹال مٹول کرنے لگتی ہے تاکہ شوہر جھنجھلاہٹ کاشکار ہوجائے کبھی ایسا ہوتا ہے کہ شوہر پھر بدلے میں اس کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرتاہے ۔اور ہر حال میں نقصان عورت کا ہی ہوتا ہے اس لئے عور ت کو چاہیئے کہ وہ اپنے اخلاق میں تواضع پیدا کرے ۔جو کام اسے کہاجائے وہ کرے تاکہ آگے جاکر اسے اس کی مرضی کی چیزیں نصیب ہوسکیں۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ،
بھائی اسعد الزواج میں کوئی ایسے احکامات بھی ہیں۔۔۔جن میں شوہر کے فرائض کا تذکرہ ہو؟
کیوں کہ زیادہ تر اس میں تو بیویوں کو ہی تنبیہ کی جا رہی ہے۔۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اس کتاب کی تحریر بڑی معتدل اور بیلنس ہے۔ شروع میں خطاب مردوں سے ہے اور آخری حصے میں عورتوں سے چند گذارشات کی گئی ہیں۔ مقصود اصلاح ہے۔ کسی کی تنقیص کا ارادہ واللہ باللہ تاللہ ہرگز ہرگز نہیں۔
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
اس کتاب کی تحریر بڑی معتدل اور بیلنس ہے۔ شروع میں خطاب مردوں سے ہے اور آخری حصے میں عورتوں سے چند گذارشات کی گئی ہیں۔ مقصود اصلاح ہے۔ کسی کی تنقیص کا ارادہ واللہ باللہ تاللہ ہرگز ہرگز نہیں۔
یہ بھی درست ہےلیکن مجھےیہ پسندآئی ہےکہ اس میں ہوائی باتیں نہیں اورعملی وحقیقی مسائل کی طرف توجہ دلاتی ہے۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
آصف صاحب یہ کتاب بہت پسندآئی ہےمجھےاگرہوسکےتواسےکسی مکتبےسےشائع کروادیں۔انہیں قائل کریں۔
اس سے پہلے کوششیں ہو چکی ہیں۔ فی الحال کسی نے اس ضمن میں ہاتھ نہیں بڑھایا۔ اللہ تعالی آپ کی خواہش جلد شرمندہ تعبیر فرما دے آمین
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
اس سے پہلے کوششیں ہو چکی ہیں۔ فی الحال کسی نے اس ضمن میں ہاتھ نہیں بڑھایا۔ اللہ تعالی آپ کی خواہش جلد شرمندہ تعبیر فرما دے آمین
آمین جناب
 
شمولیت
دسمبر 22، 2013
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
115
پوائنٹ
49
ماشاءاللہ بہت ہی زبردست تحریرہے،کاش یہ کتابی شکل میں منظرِعام پر افادۂ عامہ کےلیے آجائے توبہترہوگا۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
یہ بھی درست ہے لیکن مجھے یہ پسند آئی ہے کہ اس میں ہوائی باتیں نہیں اور عملی وحقیقی مسائل کی طرف توجہ دلاتی ہے۔

السلام علیکم

کسی ایک حقیقی بات کا ذکر یہاں بھی ہو جائے تو معلومات میں اضافہ ہو گا۔

والسلام
 
Top