• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز شیخ اسحاق سلفی صاحب کی خدمات

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
محترم شیخ @اسحاق سلفی صاحب کی ایک اہم ترین خوبی یہ ہے کہ وہ سائل کے سوالات پر فوری لبیک کہتے ہیں اور پوچھے گئے موضوع پر سیر حاصل علمی جواب مہیا کرتے ہیں۔ سوشیل میڈیا کی تیز رفتار دنیا میں یہ آج کی اہم ترین ضرورت ہے، جس پر دیگر شیوخ بوجوہ توجہ نہیں دے پاتے اور سائلین بہت زیادہ تاخیر کی وجہ سے مایوس ہوجاتے ہیں۔

اس فورم میں سب سے زیادہ سوالات حدیث سے متعلق ہوتے ہیں کہ معاشرہ میں مشہور فلاں حدیث صحیح ہے یا نہیں۔ اس قسم کے سوالات کا مفصل علمی جواب کہیں اور دستیاب نہیں ہوتا اور یہاں شیوخ کی دیگر مصروفیات کے سبب عموماً فوری جواب نہیں ملتا۔

میری متعلقہ حکم سے درخواست ہے کہ تحقیق حدیث سے متعلق سوال وجواب والے سیکشنز میں محترم اسحاق سلفی صاحب کو بھی جوابات دینے کی اجازت دی جائے۔ مجھے قوی امید ہے کہ اس طرح اس سیکشن میں سوالات طویل عرصہ تک تاخیر کا شکار نہیں ہوا کریں گے۔

والسلام
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
دیگر شیوخ کی مصروفیت کے باعث ان زمروں میں کافی دیر سے کچھ سوالات منتظر جواب ہیں!
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بجا ارشاد مایا @ابن داود بھائی! ایک نام تو میں نے بطور مثال پیش کیا ہے۔ ورنہ بہتر تو یہی ہوگا کہ فورم سے منسلک تمام مستند علمائے کرام کو ان سیکشنز تک رسائی ہو، تاکہ سائلین کو جلد از جلد جوابات مل سکیں اور ان سیکشنز کا مقصد پورا ہو۔
 

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
142
محترم شیخ @اسحاق سلفی صاحب کی ایک اہم ترین خوبی یہ ہے کہ وہ سائل کے سوالات پر فوری لبیک کہتے ہیں اور پوچھے گئے موضوع پر سیر حاصل علمی جواب مہیا کرتے ہیں۔ سوشیل میڈیا کی تیز رفتار دنیا میں یہ آج کی اہم ترین ضرورت ہے، جس پر دیگر شیوخ بوجوہ توجہ نہیں دے پاتے اور سائلین بہت زیادہ تاخیر کی وجہ سے مایوس ہوجاتے ہیں۔

اس فورم میں سب سے زیادہ سوالات حدیث سے متعلق ہوتے ہیں کہ معاشرہ میں مشہور فلاں حدیث صحیح ہے یا نہیں۔ اس قسم کے سوالات کا مفصل علمی جواب کہیں اور دستیاب نہیں ہوتا اور یہاں شیوخ کی دیگر مصروفیات کے سبب عموماً فوری جواب نہیں ملتا۔

میری متعلقہ حکم سے درخواست ہے کہ تحقیق حدیث سے متعلق سوال وجواب والے سیکشنز میں محترم اسحاق سلفی صاحب کو بھی جوابات دینے کی اجازت دی جائے۔ مجھے قوی امید ہے کہ اس طرح اس سیکشن میں سوالات طویل عرصہ تک تاخیر کا شکار نہیں ہوا کریں گے۔

والسلام
بیشک آ پکی بات درست ہے بھائ جان

جزاک اللہ خیر
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ :

میں بھی انتیظامیہ سے گزارش کروں گا کہ شیخ @اسحاق سلفی بھائی کو سوال جواب کے سیکشن میں اختیارات دیئے جائے - تا کہ با وقت لوگوں کو ان کے سوال کا جواب مل جائے -
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
میں بھی یہی یوسف ثانی بھائی سے متفق ہوں۔کہ شیخ اسحاق سلفی حفظہ اللہ سوال وجواب سیکشن کے لئے بہترین چوائس ہیں۔ماشاء اللہ بہت ایکٹیو بھی ہیں۔اللہ انکے علم وعمل میں برکت عطافرمائے۔آمین
جزاک اللہ یوسف ثانی بھائی۔بہت اچھی تجویز
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

محترم شیخ اسحاق سلفی زندگی پر بہت تجربہ رکھتے ہیں، میری نظر میں ان میں سب سے بڑی خوبی یہ ھے کہ سوال کے جواب سے کام رکھتے ہیں، کسی سے الجھتے نہیں اور نہ ہی کسی پر ذاتیات کا استعمال لاتے ہیں، عادل سہیل بھائی کے بعد اس معاملہ میں ان کا گراف دوسرے مشائخ سے بہت اونچا ھے۔ جزاک اللہ خیر!

والسلام
 

salfisalfi123456

مبتدی
شمولیت
اگست 13، 2015
پیغامات
84
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
6
میں بھی اس بات پر متفق اور اسحاق سلفی بھائی کے علم ودانش کا معترف ہوں بس یوسف ثانی بھائی کی تجویز بہت عمدہ ہے
البتہ حدیث سے متعلقہ میرا ایک سوال پینڈنگ ہے امید ہے اسحاق سلفی بھائی اس کا جواب بھی عنایت فرمائیں گے
جزاک اللہ خیر
 
شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
اللہ عزوجل اسحاق بھائی کی اور محدث فورم کے تمام علماء کرام کی دینی خدمات کو قبول فرمائے اور اس کے بدلے میں انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔؛ آمین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہترین تجویز ہے ، سوالات و جوابات سیکشن میں ایک ایک شیخ کو مختص کرنے کی وجہ یہ تھی کہ بعض دفعہ علمی بحث و مباحثہ شروع ہو جایا کرتا تھا ، جو ظاہر ہے ایک عام آدمی یا سائل کے لیے زیادہ مفید نہیں یوں صرف ایک ہی رکن کو سوالات و جوابات سیکشن میں لکھنے کی اجازت ہے ، لیکن اس کا دوسرا پہلو وہ ہے جس کی طرف یوسف ثانی صاحب نے توجہ دلائی اور اس سے پہلے بھی اس موضوع پر بات ہوچکی ہے ، منتظم اعلی نے اس بات کا اظہار بھی کیا تھا کہ سوالات کے بر وقت جوابات ہونے چاہییں اور اس کے لیے اگر دیگر علماء بھی تعاون کرسکیں تو ان کے لیے یہ اختیار ہونا چاہیے ، خود حدیث سیکشن کے محترم ناظم نے بھی اپنی مصروفیات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حدیث سیکشن میں پوچھے گئے سوالات کا جواب کوئی اور دینا چاہے تو وہاں سے کاپی پیسٹ کرکے کسی اور زمرے میں وہ یہ کام سر انجام دے سکتے ہیں ۔
بہر صورت پیش کی گئی تجویز سے مکمل اتفاق ہے ، اور استاد محترم @انس نضر صاحب اور محترم @شاکر بھائی سے گزارش ہے کہ توجہ فرمائیں ۔
 
Top