• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ پر محمد زاہد کوثری کا بہتان

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
142
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

[شیخ الاسلام ابن تیمیہ پر محمد زاہد کوثری کا بہتان]
...........................
مشہور جہمی عالم ومحقق اور بقول ڈاکٹر خلیل ہراس "جہمیت کے علمبردار" محمد زاہد کوثری صاحب نے اپنی تعلیقات کے ناشر اور محب الدین خطیب کے دوست حسام الدين قدسی کے ذہن میں یہ بات بٹھا دی تھی کہ "دار الکتب الظاهرية" میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ کے اپنے خط وقلم سے لکھی ہوئی ایک کتاب موجود ہے جس میں انہوں نے اللہ کی تجسیم (یعنی اللہ کے لئے جسم ہے) ہونے کا دعویٰ کیا ہے، محب الدین خطیب کہتے ہیں:
"دارالکتب الظاهرية" کے مدیر میرے والد تھے اور میں نے اسی کی دیواروں تلے بچپن سے نشوونما پائی ہے اور پورے دمشق میں صرف دو آدمی تھے جو شیخ الاسلام ابن تیمیہ کی تحریر پڑھتے تھے، ان میں سے ایک میں بھی تھا اور"دارالکتب الظاهرية" میں موجود ابن تیمیہ کی کتابوں میں سے جو کتابیں بھی شائع ہوئیں ان کو اشاعت کے لئے میں نے اپنے قلم سے نقل کرکے دیا ہے اور میں بحمد اللہ ابن تیمیہ کی تحریر اور ان کے خط کے سب سے زیادہ واقف کار لوگوں میں سے ہوں، میں نے اپنے دوست حسام الدين قدسی سے کہا کہ اگر ابن تیمیہ کے قلم سے اس فکر کی کوئی بھی کتاب موجود ہو تو میں آمادہ ہوں کہ اس مسئلہ کی بابت کوثری کی رائی اپنانے کا اعلان علی رؤوس الاشہاد کروں، لیکن میرے دوست اگر تم ابن تیمیہ کے قلم سے اس غلط نظریہ کے اثبات واظهار سے عاجز آجاؤ تو تمہیں سمجھ لینا چاہئے کہ تمہیں دھوکا دیا گیا ہے اور یہ ایک ایسے نسل پرست شخص کا لگایا ہوا بہتان ہے جو ہمارے سلف کا دشمن، ہمارے علما پر تعدی کرنے والا اور اپنے مقصد کے حصول کے لئے ہر غلط طریقہ کو جائز قرار دینے والا ہے"
اخیر میں محب الدين خطیب رحمہ اللہ بڑے دردناک انداز میں ارشاد فرماتے ہیں:
" کوثری صاحب جو کچھ ہمارے علما کی شان میں کہہ رہے ہیں اگر اس سے کہیں کم طہ حسین، سلامہ موسی کہتے تو ہم ان کے خلاف قیامت کھڑی کردیتے، کمال اتاترک اور ان کے ہمنوا اسلام دشمن ملحدوں نے اپنی اسلام دشمنی کی خطرناک مہم کے لئے جو نمائندے مقرر کر رکھے ہیں ان کی ایسے ملکوں میں جن میں سلف کی عزت اور ان کا فضل پہچاننے والے لوگ موجود ہیں کوئی ضرورت نہیں"
[الزهراء، 443/6،دیکھو:مجموعۂ مقالات عبد الحميد رحمانی 248/2]
ابو تقی الدین رحیمی کی وال سے
 
Top