• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ عبد القادر جیلانیؒ اور موجودہ مسلمان

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
شیخ عبد القادر جیلانیؒ اور موجودہ مسلمان

شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے نام سے کون واقف نہیں۔ علمی مرتبہ،تقویٰ اور تزکیہ نفس کے حوالہ سے شیخ کی بے مثال خدمات چہار دانگ عالم میں عقیدت و احترام کے ساتھ تسلیم کی جاتی ہے۔مگر شیخ کے بعض عقیدت مندوں نے فرط عقیدت میں شیخ کی خدمات وتعلیمات کو پس پشت ڈال کر ایک ایسا متوازی دین وضع کررکھا ہے جو نہ صرف قرآن وسنّت کےصریح منافی ہے بلکہ شیخ کی مبنی برحق تعلیمات کے بھی منافی ہے۔اس پر طُرّہ یہ کہ اگر ان عقیدت مندوں کو ان کی غلوکاریاں سے آگاہ کیا جائے تو یہ نہ صرف اصلاح کرنے والوں سے برہم ہوتے ہیں بلکہ انہیں اولیاء ومشائخ کا گستاخ قرار دے کر مطعون کرنے لگتے ہیں۔ زیر مطالعہ كتاب میں مشہورمحقّق وعالم دین شیخ ابوالحسن مبشّرأحمد ربّانی حفظہ اللہ نے شیخ عبدالقادرجیلانیؒ کا عقیدہ ومسلک بیان کرکے، انکے عقیدت مندوں کی غلو کاریوں کا علمی و تنقیدی جائزہ لیا ہے۔
آپ نےکتاب کو بنیادی طور پر تین ابواب میں تقسیم کیا ہے ،پہلا باب،شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مستندسوانح حیات پر مشتمل ہے،دوسرے باب میں شیخ کے عقائد ونظریات اور دینی تعلیمات کے بارے میں بحث کی ہے جب کہ تیسرے باب میں ان غلط عقائد کی بھرپور نشاندہی کی ہے جنہیں شیخ کے بعض عقیدت مندوں نے شعوری یا غیر شعوری طور پر عوام میں پھیلا رکھا ہے۔
ڈاؤنلوڈ لنک
 
Top