• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ محمدجاوید رحمانی حفظہ اللہ کا تعارف

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
اسلامک ریسرچ انفارمیشن سنیٹر ، ممبئی ، کے کئی علماء اس فورم پرموجود ہیں ، بلکہ اسی سینٹر میں بحیثیت باحث ومناظراپنی خدمات انجام دینے والے شیخ سرفرازفیضی حفظہ اللہ ،ہمارے اس فورم کے ناظمین میں سے بھی ہیں، اللہ انہیں یہاں بھی علمی خدمات انجام دینے کی توفیق دے ۔ آمین ۔
آج میں اسی سنیٹرسے وابستہ ایک اورعلمی شخصیت شیخ جاوید رحمانی حفظہ اللہ کا تعارف پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہاہوں۔
شیخ نے پہلے درج ذیل اداروں سے تعلیم حاصل کی:
  • دار الکتاب والسنہ ، غرباء اہل حدیث ، کلیان بلڈنگ ممبئی۔
  • جامعہ رحمانیہ ،کاندیولی ، ممبئی۔

اس کے بعد اسلامک ریسرچ انفارمیشن سنیٹر ، ممبئی میں کچھ عرصہ تک دعوت وتبلیغ کی خدمات انجام دیں، پھراللہ رب العالمین کے فضل وکرم سے مدینہ طیبہ سے اعلی تعلیم کے حصول کے لئے آپ کی منظوری آگئی اوراب آپ مدینہ طیبہ میں جامعہ اسلامیہ میں زیرتعلیم ہیں ۔
ان دنوں آپ چھٹیوں پر ہیں اورزیادہ تر وقت سینٹر ہی میں گذارتے ہیں ، ہم نے آپ کے سامنے محدث فورم کا تعارف کروایا اوراس کی رکنیت اختیارکرنے کی دعوت دی جسے آپ نے بخوشی قبول کیا اوراس حلقہ علم میں شمولیت اختیارکرلی، جزاہ اللہ خیرا۔

آپ نے ابھی صرف ایک ہی پوسٹ ارسال کی ہے ، لیکن توقع ہے کہ ہمیں ان سے مستقبل میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا،ان شاء اللہ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ماشاء اللہ بڑی خوشی ہوئی شیخ محترم کا تعارف جان کر۔ امید ہے کہ ان شاء اللہ ہمیں ان سے سیکھنے کا بہت موقع ملتا رہا کرے گا۔
کفایت اللہ بھائی، آپ کا بھی خصوصی شکریہ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔ آمین ۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہم محدث فورم پر شیخ جاوید رحمانی حفظہ اللہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے شیخ کفایت اللہ بھائی کا بھی خصوصی شکریہ اداء کرتے ہیں کہ جن کی وجہ سے محدث فورم پر موجود علماء کی لسٹ میں اضافہ ہوا ہے۔اللہ کریم فورم کے تمام قارئین کو ان شیوخ سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کی توفیق دے۔اور ساتھ اول یہ بھی دعا ہے کہ رب جلیل ان شیوخ کے علم وعمل اور ٹائم میں اتنی برکت دے کہ وہ تمام قارئین کی علمی پیاس بجھانے میں ہمہ وقت تیار رہیں۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
 
Top