• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ وقاص کا اے لیول سرٹیفکیٹ جعلی قرار

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
شیخ وقاص کا اے لیول سرٹیفکیٹ جعلی قرار​

[SUP]دی نیوز ٹرائب :Web Desk Apr 4th, 2013 [/SUP]

اسلام آباد : پاکستان کے سابق وفاقی وزیر تعلیم شیخ وقاص اکرم کا اے لیول کا سرٹیفکیٹ جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔

ایچ ای سی یعنی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے شیخ وقاص اکرم کی ڈگریاں تصدیق کے لیے کمیبرج یونیورسٹی بھجوائی تھیں۔

کیمبرج یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم کی اے لیول کی ڈگری جعلی ہے جب کہ ان کا آئی بی سی سی کا سرٹیفکٹ بھی غیر مستند ہے۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے چند روز قبل مسلم لیگ ق کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی۔

شیخ وقاص اکرم کو جعل سازی پر اب حالیہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور انہیں تاحیات نااہلی اور بطور سزا جیل اور جرمانے کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
مزید 11 سابق ارکان پارلیمٹ کی ڈگریاں جعلی, مقدمات درج کرنیکا حکم


مزید 11 سابق ارکان پارلیمٹ کی ڈگریاں جعلی, مقدمات درج کرنیکا حکم​
[SUP]دی نیوز ٹرائب :Hadi Aziz Apr 8th, 2013[/SUP]

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید 11 سابق ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں جعلی قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے 15 سابق اور موجودہ ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کے معاملے پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا جس کے مطابق گیارہ ارکان کی ڈگریاں جعلی، دو کی درست، ایک پر فیصلہ محفوظ جبکہ ایک رکن کو ایک مرتبہ پھر طلب کرلیا گیا ہے۔

جن ارکان کی ڈگریاں جعلی قرار دی گئی ہیں ان میں 3 سینیٹرز ، 8 سابق ارکان صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔ سینیٹر ریحانہ یحیٰی بلوچ، سینیٹر میر اسرار اللہ زہری اور سینیٹر میر محبت خان مری کی ڈگریاں جعلی قرار دی گئی ہیں۔

اسی طرح سابق ایم پی ایز ثمینہ خاور حیات، سیمل کامران، شمائلہ رانا، شبینہ خان، رانا اعجاز احمد نون، بشیر احمد خان، نوابزادہ طارق مگسی اور نوابزادہ میر نادر مگسی کی ڈگریاں بھی جعلی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے سابق رکن مکیش کمار چاؤلہ اور بلوچستان اسمبلی کی رکن روبینہ عرفان کی ڈگریوں کو درست قرار دیا ہے۔

علاوہ ازیں نوابزادہ اکبر کے معاملے پر فیصلہ بدستور محفوظ ہے جبکہ سندھ اسمبلی کے رکن پتمبر سہوانی کو 11 اپریل کیلئے دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے تمام جعلی ڈگری ہولڈر ارکان پارلیمنٹ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لینے اور ان کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔
 
Top