• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحت فکر!

marhaba

رکن
شمولیت
اکتوبر 24، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
274
پوائنٹ
68

صحت فکر
روایات میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم سے جو دعائیں نقل کی گئی ہیں ، ان میں سے ایک دعا یہ ہے : اللھم ارنا الحق حقا وارزقنا اتباعہ وارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابہ وارنا الاشیا کما ھی (اے اللہ ،حق کو حق کی صورت میں دکھا اور ہمیں اس کی پیروی کی توفیق دے۔اور ہمیں باطل کو باطل کے روپ میں دکھا اور ہمیں اس سے بچنے کی توفیق دئے ۔ اور اے اللہ ، تو ہمیں چیزوں کو ویسا ہی دکھاجیسا کہ وہ ہیں )
موجودہ دنیا میں ان گنت چیزیں ہیں ، اور ہر چیز کے بےشمار پہلو ہیں ۔ اسی طرح خود انسان بھی چیزوں کو کسی ایک ہی زاویہ سے نہیں دیکھ پاتا۔ ہر شخس اپنی ذہنی اور قلبی حالت کے تحت چیزوں کو مختلف زاویہ سے اور مختلف رخ سے دیکھتا ہے ۔ اس بنا پر ہر آدمی کے لئے اور ہر وقت یہ اندیشہ رہتا ہے کہ وہ کوئی خلاف واقعہ رائے قائم کرلے ، وہ ایک ایسی رائے قائم کرلے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہو ۔ ایسی حالت میں آدمی اگر کوئی درست رائے قائم کرنا چاہتا ہے تو اس کے لئے اسے بہت زیادہ اہتمام کرنا پڑےگا۔ وہ سارے متعلق پہلووں کو سامنے رکھ اپنی رائے بنائے۔ اسی کے ساتھ وہ مسلسل خدا سے صحت فکر کی دعا کرتا رہے ۔ کیونکہ کوئی بھی شخص خدا کی مدد کے بغیر اس دنیا میں درست رائے تک نہیں پہنچ سکتا ۔ اس دنیا میں چیزیں اس طرح ملی جلی ہیں کہ ہر وقت یہ اندشہ رہتا ہے کہ آدمی حق کو باطل کے روپ میں دیکھ لے، اور باطل اس کو حق کے روپ میں دکھائی دینے لگے ۔ ایسی حالت میں غیر معمولی کوشش کے بعد ہی یہ ممکن ہوسکتا ہے کہ آدمی حق کو حق کی صورت میں دیکھے اور باطل اس کو صرف باطل کے روپ میں نظر آئے ۔ یہ کسی آدمی کے لئے بہت بڑی نعمت ہے کہ اس کو وہ نگاہ حاصل ہوجائے جو چیزوں کو ویسا ہی دیکھنے لگے جیسا کہ باعتبار حقیقت وہ ہیں ۔ آدمی کوچاہئے کہ وہ سب سے زیادہ اسی کی کوشش کرے، وہ سب سے زیادہ اسی کو خدا سے مانگے ۔
مولانا وحید الدین خاں
 
Top