• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحیح اسلامی عقیدہ

شمولیت
اپریل 13، 2019
پیغامات
80
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
41
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

عقیدے کا تعارف

عقیدے کی لغوی تعریف
عقیدہ(عقد)سے ماخوذ ہے۔اسکی جمع عقائد ہے۔جس کا معنی گرہ لگانا ہے۔
عقیدے کی اصطلاحی تعریف
عقیدہ کا اطلاق پختہ ذہن پر ہوتا ہے۔خواہ ذہن کی پختگی حق پر ہو یا باطل پر۔
اگر ذہنی پختگی حق پر ہےتو عقیدہ راسخ یا صحیح کہلاتا ہے۔اور اگر زہنی پختگی باطل پر ہے تو عقیدہ باطل یا فاسد کہلاتا ہے۔
عقیدے کی شرعی تعریف
عقیدہ ان چھ مسلم ارکان(اللہ رب العزت،اس کے فرشتے،اس کے رسول،اس کی کتابیں،یوم آخرت اور اچھی یا بری تقدیر)پر پختہ یقین کے ساتھ ایمان لانے کا نام ہے،اس کے علاوہ تمام مغیبات(غیب کی خبریں)کو دل و جان سے بغیر کسی شک و شبہ کےتسلیم کر لینے کو عقیدہ کہتے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:
Top