• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صدقہ فطر میں منقیٰ بھی ایک صاع دینا چاہیے

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
حدیث نمبر: 1508
حدثنا عبد الله بن منير،‏‏‏‏ سمع يزيد العدني،‏‏‏‏ حدثنا سفيان،‏‏‏‏ عن زيد بن أسلم،‏‏‏‏ قال حدثني عياض بن عبد الله بن أبي سرح،‏‏‏‏ عن أبي سعيد الخدري ـ رضى الله عنه ـ قال كنا نعطيها في زمان النبي صلى الله عليه وسلم صاعا من طعام،‏‏‏‏ أو صاعا من تمر،‏‏‏‏ أو صاعا من شعير،‏‏‏‏ أو صاعا من زبيب،‏‏‏‏ فلما جاء معاوية وجاءت السمراء قال أرى مدا من هذا يعدل مدين‏.‏

ہم سے عبداللہ بن منیر نے بیان کیا ‘ انہوں نے یزید بن ابی حکیم عدنی سے سنا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ‘ ان سے زیدبن اسلم نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ مجھ سے عیاض بن عبداللہ بن سعد بن ابی سرح نے بیان کیا اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں صدقہ فطر ایک صاع گیہوں یا ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو یا ایک صاع زبیب (خشک انگور یا خشک انجیر) نکالتے تھے۔ پھر جب معاویہ رضی اللہ عنہ مدینہ میں آئے اور گیہوں کی آمدنی ہوئی تو کہنے لگے میں سمجھتا ہوں اس کا ایک مد دوسرے اناج کے دو مد کے برابر ہے۔

صحیح بخاری
کتاب الزکوٰۃ
 
Top