• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صدیقؓ کی بیٹی صدیقہؓ

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا


تو پیکر علم و صدق و صفا صدیق کی بیٹی صدیقہ
تو اہلیہ محبوب خدا صدیقؓ کی بیٹی صدیقہؓ

یہ میرا قلم یہ میری زباں کیا شان کریں گے تیری بیاں
قرآن ہے تیرا مدح سراصدیقؓ کی بیٹی صدیقہؓ

کیا کہنے ہیں تیری رفعت کے کیا کہنے ہیں تیری عظمت کے
ماشاءاللہ ماشاءاللہ صدیقؓ کی بیٹی صدیقہؓ

ہم کیوں نہ کریں تیری عزت اولاد ہے تیری یہ امت
سب جانتے ہیں ماں کا رتبہ صدیقؓ کی بیٹی صدیقہؓ

یہ بات تو عین حقیقت ہے قدموں میں تمہارے جنت ہے
جو تم سے ہٹا دوزخ میں گرا صدیقؓ کی بیٹی صدیقہؓ

باپ تیرا صدیقؓ اکبر اللہ کا نبیﷺ تیرا شوہر
انعام ہوئے تجھ پر کیا کیا صدیقؓ کی بیٹی صدیقہؓ

تعریف تیری توصیف تیری گیلانی سے کب ہو سکتی ہے
حق تیرا نہیں ہو سکتا ادا صدیقؓ کی بیٹی صدیقہؓ


شاعر: سید امین گیلانی
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
یہ بات تو عین حقیقت ہے قدموں میں تمہارے جنت ہے
جو تم سے ہٹا دوزخ میں گرا صدیقؓ کی بیٹی صدیقہؓ
باپ تیرا صدیقؓ اکبر اللہ کا نبیﷺ تیرا شوہر
انعام ہوئے تجھ پر کیا کیا صدیقؓ کی بیٹی صدیقہؓ
جزاکمااللہ خیرا ۔۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی شاعر اور شئیر کرنے والے ہر ایک کو بہترین جزا سے نوازیں!!
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بارک اللہ فیکم
اللہ تعالٰی ہمیں روزِ قیامت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اصحاب کا ساتھ عطا فرمائیں ۔۔آمین یا رب العالمین
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
بارک اللہ فیکم
اللہ تعالٰی ہمیں روزِ قیامت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اصحاب کا ساتھ عطا فرمائیں ۔۔آمین یا رب العالمین
آمین ثمہ آمین یارب العالمین
 
Top