• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز صرف اردو میں پوسٹ کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
707
پوائنٹ
120
السلام علیکم ورحمۃ اللہ

اس فورم کے قیام کا مقصد جو میں سمجھا ہوں وہ یہی ہے کہ اردو دان طبقہ میں فہم دین کا جذبہ اجاگر کیا جائے۔ لیکن ہمارے بعض احباب اس فورم پر بھی انگریزی یا رومن اردو میں پوسٹ کرتے ہیں۔ میرے خیال میں اس بات کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ انگریزی میں تو متعدد فورم قائم ہیں اور رومن اردو پڑھنا بھی دشواری والا کام ہے۔

اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جو بھائی بھی اس فورم میں گفتگو کرے وہ صرف اور صرف اردو میں کرے۔

جزاک اللہ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ویسے تو ایسی رومن والی پوسٹس بہت کم ہیں۔ اور جو احباب کرتے بھی ہیں تو فوری طور پر ہمارے ارسلان بھائی نازل ہو کر انہیں اپنے یونیکوڈ والے تھریڈ کا لنک ضرور دیتے ہیں۔ ابتسامہ۔
جو شخص رومن کا عادی ہو اسے ایک دم سے اردو تحریر پر قائل کرنا مشکل ہوتا ہے۔ لہٰذا ہم تھوڑی ڈھیل دے کر پیچھا کرتے رہتے ہیں۔ اس کی تازہ تازہ مثال غالباً سعدیہ بہن کی ہے۔ ان کی شروعاتی پوسٹس سب رومن میں تھیں اور اب وہ ماشاءاللہ اردو ہی میں لکھ رہی ہیں۔
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
شاکر بھائی! اس سلسلے میں میری رائے یہ ہو گی کہ فورم پر ایک جہاں رومن اردو پوسٹ کی گئی ہو وہیں ساتھ ہی ایک لنک ہو جس پر کلک کرنے سے وہی رومن اردو ہمیں اردو میں نظر آ جائے یا مستقل طور پر اسی رومن اردو کو ایک ایڈیٹر کے ذریعے کنورٹ کر کے اسی پوسٹ میں ایڈٹ کر دیا جائے۔ یعنی اس صورت میں اصل رومن جو یوزر نے پوسٹ کی ہے وہ بھی رہے اور سوفٹ وئیر سے کنورٹڈ اردو بھی نیچے ظاہر ہو جائے۔
 
Top